منگل کے روز غزہ پر وحشیانہ بم باری کے بعد اسرائیلی فوج نے آج بدھ کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کے شمال میں حماس تنظیم کے ایک عسکری ٹھکانے پر حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ بات معلوم ہوئی کہ اس مقام پر اسرائیل کی سمت راکٹ داغنے کی تیاریاں کی جا رہی تھیں۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق فوج نے آج غزہ میں 20 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ یہ بات اسرائیلی ریڈیو نے بتائی۔ العربیہ کی رپورٹر نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح کے وسط میں ایک رہائشی مربع کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کے مشرق میں کئی علاقوں کو خالی کرنے کے حوالے دوبارہ انتباہ جاری کیا ہے۔ اسرائیل نے منگل کے روز غزہ کی پٹی پر 200 سے زیادہ حملے کیے۔ ان کے نتیجے میں 416 افراد جاں بحق ہو گئے۔ مرنے والوں میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کے اعلان کے مطابق منگل کے روز ہونے والی ہلاکتوں میں 170 سے زیادہ بچے اور 80 خواتین شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے مذکورہ بیورو کے مطابق علاقے میں صرف 4 فیلڈ ہسپتال پوری طرح کام کر رہے ہیں۔ ان کے علاوہ 22 ہسپتال اور 6 فیلڈ ہسپتال جزوری طور پر کام کر رہے ہیں اور 13 ہسپتال اور 4 فیلڈ ہسپتال نقصان پہنچنے اور عملے اور ادویات کی قلت کے سبب بالکل کام نہیں کر رہے۔
Source: Social Media
درجنوں فلسطینی حامی مظاہرین کا کولمبیا یونیورسٹی کی لائبریری پر قبضہ
نیتن یاہو نے غزہ میں زندہ اسرائیلی قیدیوں کی تعداد ظاہر کر دی
لاہور میں امریکی قونصلیٹ کی عملے کو ’محفوط مقام‘ پر منتقل ہونے کی ہدایت
اسرائیلی افواج نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں اقوامِ متحدہ کے سکول بند کر دیئے
ہم نے جو کچھ حوثیوں کے ساتھ کیا وہ ایران میں بھی کریں گے : اسرائیلی وزیر دفاع
خلیج فارس کا نام تبدیل کر دیں گے، ٹرمپ نے اعلان کردیا