International

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی دراندازی اور کنٹرول کا اعلان مسترد کرتے ہیں: سعودی عرب

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی دراندازی اور کنٹرول کا اعلان مسترد کرتے ہیں: سعودی عرب

سعودی وزارت خارجہ نے مملکت سعودی عرب کی جانب سے اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے غزہ کی پٹی اور فلسطینی علاقوں پر دراندازی اور کنٹرول کے اعلان اور بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کو قطعی طور پر مسترد کردیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت خارجہ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا۔ وزارت خارجہ نے فلسطینی علاقوں پر یہودی بستیوں کی توسیع کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرنے کے مملکت کے موقف کی ایک بار پھر تصدیق کی اور زور دیا کہ اسرائیلی حکام کو بین الاقوامی قراردادوں کی پابندی کرائی جائے۔ سعودی وزارت خارجہ نے بین الاقوامی قانونی حیثیت کی قراردادوں اور عرب امن منصوبے کے مطابق سعودی عرب کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ 1967 کی سرحدوں پر ایک ایسی آزاد فلسطینی ریاست کا قیام کیا جانا چاہیے جس کا دارالحکومت مشرقی القدس ہو۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments