امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق تمام خفیہ دستاویزات جاری کر دی گئیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی نیشنل آرکائیوز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر مقتول صدر جان ایف کینیڈی کے نومبر 1963 کے قتل سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایک ہزار سے زائد فائلز اور 31 ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل دستاویزات امریکی نیشنل آرکائیوز اینڈ ریکارڈز ایڈمنسٹریشن کی ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی ہیں۔ یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوری میں جاری کردہ ایگزیکٹو آرڈر کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ یونیورسٹی آف ورجینیا کے سینٹر فار پالیٹکس ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ان کی ایک ٹیم دستاویزات کا جائزہ لینا شروع کر چکی ہے، لیکن ان کی مکمل اہمیت کو سمجھنے میں وقت لگ سکتا ہے۔ البتہ انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ جو لوگ جان ایف کینیڈی کیس سے بڑی چیزوں کی توقع کر رہے ہیں انہیں مایوسی ہوگی۔ دوسری جانب ماہرین کا شبہ ہے کہ دستاویزات جان ایف کینیڈی کے قتل کے حقائق کو تبدیل کر دیں گی۔ واضح رہے کہ صدرکینیڈی کو امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں 22 نومبر 1963 میں گولی مار دی گئی تھی۔
Source: social media
خلاء میں پھنسے خلاء باز 9 ماہ بعد بلآخر زمین پر بحفاظت واپس پہنچ گئے
امریکا کے یمن میں کئی مقامات پر حملے، جنگ کی شدت بڑھنے کا امکان
ٹرمپ کے حکم پر سابق امریکی صدر کینیڈی کے قتل سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کر دی گئیں
امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کیخلاف حکم جاری کرنیوالے جج کے مواخذے سے انکار
امریکہ : ٹرانس جینڈرکی فوج میں بھرتیوں پر پابندی عدالت نے معطل کر دی
اسرائیل کی غزہ پر دوبارہ بمباری ... انٹرنیٹ سروس وسیع طور پر متاثر
ٹرمپ کے حکم پر سابق امریکی صدر کینیڈی کے قتل سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کر دی گئیں
خلاء میں پھنسے خلاء باز 9 ماہ بعد بلآخر زمین پر بحفاظت واپس پہنچ گئے
امریکہ : ٹرانس جینڈرکی فوج میں بھرتیوں پر پابندی عدالت نے معطل کر دی
اسرائیل کی غزہ پر دوبارہ بمباری ... انٹرنیٹ سروس وسیع طور پر متاثر
ایران : اخلاقی پولیس "گشت ارشاد" کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا
غزہ کی پٹی : منگل کے روز اسرائیلی حملوں میں 170 بچے جاں بحق ہوئے
غزہ: اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی حملہ، ایک غیرملکی اہلکار ہلاک، 5 زخمی
غزہ پر حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد سامنے آنیوالے مناظر خوفناک ہیں: جمائما خان