غزہ: اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں زمینی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے اور اسرائیلی فوج نتساریم کوریڈور تک پہنچ گئی ہے۔ غزہ میں گزشتہ روز سے جاری بدترین اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد آج اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فوج نے غزہ میں ’محدود زمینی آپریشن‘ شروع کردیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فوج نے غزہ میں سکیورٹی حصار کو مزید وسعت دینے اور شمالی اور جنوبی غزہ کے درمیان جزوی بفرزون بنانے کے لیے وسطی اور جنوبی غزہ میں زمینی کارروائی کی۔ اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی دستوں نے غزہ میں اپنی موجودگی کو شمالی اور جنوبی غزہ کو کاٹنے والے نتساریم کوریڈور کے وسط تک بڑھادیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدے کو توڑتے ہوئے غزہ پر بدترین فضائی بمباری کا سلسلہ شروع کیا جو اب تک جاری ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 430 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 650 سے زائد ہے۔ آج غزہ کے علاقے دیر البلح میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پر بھی اسرائیلی حملہ ہوا جس کے نتیجے میں اقوام متحدہ کا ایک غیرملکی اہلکار ہلاک اور 5 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں 49 ہزار 547 افراد شہید اور ایک لاکھ 12 ہزار 547 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
Source: social Media
خلاء میں پھنسے خلاء باز 9 ماہ بعد بلآخر زمین پر بحفاظت واپس پہنچ گئے
امریکا کے یمن میں کئی مقامات پر حملے، جنگ کی شدت بڑھنے کا امکان
ٹرمپ کے حکم پر سابق امریکی صدر کینیڈی کے قتل سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کر دی گئیں
امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کیخلاف حکم جاری کرنیوالے جج کے مواخذے سے انکار
امریکہ : ٹرانس جینڈرکی فوج میں بھرتیوں پر پابندی عدالت نے معطل کر دی
اسرائیل کی غزہ پر دوبارہ بمباری ... انٹرنیٹ سروس وسیع طور پر متاثر
ٹرمپ کے حکم پر سابق امریکی صدر کینیڈی کے قتل سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کر دی گئیں
خلاء میں پھنسے خلاء باز 9 ماہ بعد بلآخر زمین پر بحفاظت واپس پہنچ گئے
امریکہ : ٹرانس جینڈرکی فوج میں بھرتیوں پر پابندی عدالت نے معطل کر دی
اسرائیل کی غزہ پر دوبارہ بمباری ... انٹرنیٹ سروس وسیع طور پر متاثر
ایران : اخلاقی پولیس "گشت ارشاد" کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا
غزہ کی پٹی : منگل کے روز اسرائیلی حملوں میں 170 بچے جاں بحق ہوئے
غزہ: اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی حملہ، ایک غیرملکی اہلکار ہلاک، 5 زخمی
غزہ پر حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد سامنے آنیوالے مناظر خوفناک ہیں: جمائما خان