چیئرمین پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی فلم ساز جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ غزہ پر ہونے والے حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد سامنے آنے والے مناظر خوفناک ہیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جمائما گولڈ اسمتھ نے انسٹا اسٹوری میں یونیسف کی پوسٹ ری شیئر کی ہے۔ ان کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی یونیسف کی پوسٹ کے مطابق یونیسیف کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کیتھرین رسل کا کہنا ہے کہ موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سیکڑوں افراد اب تک غزہ میں مارے جا چکے ہیں جن میں 130 سے زائد صرف بچے شامل ہیں۔ یونیسف کی پوسٹ کے مطابق غزہ پر ہونے والے حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد سامنے آنے والی رپورٹس اور مناظر خوف ناک ہیں۔ واضح رہے کہ رپورٹ کے مطابق جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس اور رفح میں گزشتہ رات سے ہونے والے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 14 فلسطینی شہید ہو گئے۔ اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں سے غمزدہ ہوں اور اس کی مذمت میں بین الاقوامی برادری کے ساتھ ہوں، جنگ بندی کے بعد سے اب تک حالیہ اسرائیلی حملوں میں 400 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں کئی خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
Source: social Media
خلاء میں پھنسے خلاء باز 9 ماہ بعد بلآخر زمین پر بحفاظت واپس پہنچ گئے
امریکا کے یمن میں کئی مقامات پر حملے، جنگ کی شدت بڑھنے کا امکان
ٹرمپ کے حکم پر سابق امریکی صدر کینیڈی کے قتل سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کر دی گئیں
امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کیخلاف حکم جاری کرنیوالے جج کے مواخذے سے انکار
امریکہ : ٹرانس جینڈرکی فوج میں بھرتیوں پر پابندی عدالت نے معطل کر دی
اسرائیل کی غزہ پر دوبارہ بمباری ... انٹرنیٹ سروس وسیع طور پر متاثر
ٹرمپ کے حکم پر سابق امریکی صدر کینیڈی کے قتل سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کر دی گئیں
خلاء میں پھنسے خلاء باز 9 ماہ بعد بلآخر زمین پر بحفاظت واپس پہنچ گئے
امریکہ : ٹرانس جینڈرکی فوج میں بھرتیوں پر پابندی عدالت نے معطل کر دی
اسرائیل کی غزہ پر دوبارہ بمباری ... انٹرنیٹ سروس وسیع طور پر متاثر
ایران : اخلاقی پولیس "گشت ارشاد" کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا
غزہ کی پٹی : منگل کے روز اسرائیلی حملوں میں 170 بچے جاں بحق ہوئے
غزہ: اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی حملہ، ایک غیرملکی اہلکار ہلاک، 5 زخمی
غزہ پر حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد سامنے آنیوالے مناظر خوفناک ہیں: جمائما خان