International

خلاء میں پھنسے خلاء باز 9 ماہ بعد بلآخر زمین پر بحفاظت واپس پہنچ گئے

خلاء میں پھنسے خلاء باز 9 ماہ بعد بلآخر زمین پر بحفاظت واپس پہنچ گئے

گزشتہ برس جون سے خلاء میں پھنسے ہوئے دونوں خلاء باز زمین پر بحفاظت واپس پہنچ گئے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) میں سوار 58 سالہ سنیتا ولیمز اور 62 سالہ بوچ ولمور خلاء میں 8 دنوں کے لیے گئے تھے، تاہم اسٹار لائنر خلائی جہاز میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے گزشتہ ساڑھے 9 ماہ سے خلاء میں پھنسے ہوئے تھے۔ دونوں خلاء بازوں کو اسپیس ایکس کے کریو ڈریگن خلائی جہاز کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ خلا میں واقع بین الاقوامی خلائی اسٹیشن زمین سے تقریباً 254 میل (409 کلومیٹر) دور ہے، جو گزشتہ 25 سالوں سے دنیا بھر کے خلابازوں کی میزبانی کر رہا ہے۔ امریکہ اور روس بنیادی طور پر فٹ بال کے سائز کی اس ریسرچ لیب کا مینج کرتے ہیں، جو سائنسی تعاون کا ایک بڑا مرکز ہے۔ خلابازوں کے لیے خلا میں کئی ماہ گزارنا آسان نہیں ہوتا ہے۔ اس دوران کئی جسمانی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس میں مسلز اور ہڈیوں کو پہنچنے والے نقصان، جسم میں سیال کی تبدیلی کی وجہ سے گردے کی پتھری، بینائی کے مسائل اور کشش ثقل کی وجہ سے جسم کو متوازن رکھنے میں دشواری بھی شامل ہے۔ جس کے لیے ناسا نے مکمل تیاریاں کر رکھی تھیں۔ نیویارک پوسٹ نے 18 نومبر 2024 کو ایک رپورٹ میں بتایا کہ خلاباز سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور آئی ایس ایس پر پیزا، روسٹ چکن اور جھینگا کاک ٹیل کھا رہے تھے۔ بوئنگ اسٹار لائنر مشن سے متعلق ذرائع نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ اس دوران عملے کو صرف غذائیت سے بھرپور خوراک دی جاتی ہے۔ ایک اندرونی ماہر نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا کہ خلابازوں نے ناشتے میں پاؤڈر دودھ، پیزا، روسٹ چکن، جھینگا کاک ٹیل اور ٹونا کھایا۔ اس مشن کے دوران ناسا کی میڈیکل ٹیم نے خلابازوں کی کیلوریز پر توجہ دی۔ 9 ستمبر کو ناسا کی جانب سے جاری کردہ تصویر میں ولمور اور ولیمز کو رات کا کھانا کھاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اس کے علاوہ خلائی جہاز میں رکھا ہوا تمام گوشت اور انڈے زمین پر ہی پکائے جاتے ہیں جس کے بعد انہیں صرف گرم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جبکہ سوپ، اسٹو اور کیسرول کو پانی میں ری ہائیڈریٹ کیا جاتا ہے۔ ناسا کے کریو-10 مشن کے تحت 4 خلاء بازوں میں ناسا کے این میک کلین اور نکول آئرس، جاپان کے تاکویا اونیشی اور روس کے کریل پیسکوف شامل تھے، جنہیں آئی ایس ایس بھیجا گیا۔ ناسا کا 4 خلاء بازوں پر مشتمل کریو-10 مشن خلاء میں پھنسی سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور کو 286 دنوں کے بعد آج صبح بحفاظت واپس زمین پر لے آیا، خلاء باز اسپیس ایکس کے کیپسول میں فلوریڈا کے ساحل پر بحفاظت اترے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments