غزہ کے علاقے دیر البلح میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں اقوام متحدہ کا ایک غیر ملکی اہلکار ہلاک اور 5 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں کو دیر البلح کے شہدائے الاقصیٰ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اسرائیلی فوج نے دیر البلح میں اقوام متحدہ کی کسی بھی عمارت پر حملے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ ’میڈیا ادارے غیر مصدقہ رپورٹس پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں‘۔ عرب میڈیا اور غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی جانب سے فراہم کی گئی تصاویر اور ویڈیو میں زخمی غیر ملکیوں کو اقوام متحدہ کی گاڑی اور ایمبولینس میں اسپتال لائے جانے کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔ غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینی عوام کی مدد سے روکنے کے لیے اقوام متحدہ اور دیگر امدادی اداروں کو نشانہ بنانے کی ایک ’منظم پالیسی‘ قرار دیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ’ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس جرم پر واضح اور سخت مؤقف اختیار کرے اور فوری اقدامات کرتے ہوئے اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے‘۔ دوسری جانب جنگ بندی معاہدے کے خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں گزشتہ روز سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 430 سے تجاوز کرچکی جبکہ زخمیوں کی تعداد 650 سے زائد ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں 49 ہزار 547 افراد شہید اور ایک لاکھ 12 ہزار 547 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
Source: social Media
خلاء میں پھنسے خلاء باز 9 ماہ بعد بلآخر زمین پر بحفاظت واپس پہنچ گئے
امریکا کے یمن میں کئی مقامات پر حملے، جنگ کی شدت بڑھنے کا امکان
ٹرمپ کے حکم پر سابق امریکی صدر کینیڈی کے قتل سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کر دی گئیں
امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کیخلاف حکم جاری کرنیوالے جج کے مواخذے سے انکار
امریکہ : ٹرانس جینڈرکی فوج میں بھرتیوں پر پابندی عدالت نے معطل کر دی
اسرائیل کی غزہ پر دوبارہ بمباری ... انٹرنیٹ سروس وسیع طور پر متاثر
ٹرمپ کے حکم پر سابق امریکی صدر کینیڈی کے قتل سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کر دی گئیں
خلاء میں پھنسے خلاء باز 9 ماہ بعد بلآخر زمین پر بحفاظت واپس پہنچ گئے
امریکہ : ٹرانس جینڈرکی فوج میں بھرتیوں پر پابندی عدالت نے معطل کر دی
اسرائیل کی غزہ پر دوبارہ بمباری ... انٹرنیٹ سروس وسیع طور پر متاثر
ایران : اخلاقی پولیس "گشت ارشاد" کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا
غزہ کی پٹی : منگل کے روز اسرائیلی حملوں میں 170 بچے جاں بحق ہوئے
غزہ: اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی حملہ، ایک غیرملکی اہلکار ہلاک، 5 زخمی
غزہ پر حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد سامنے آنیوالے مناظر خوفناک ہیں: جمائما خان