National

شیو مندر میں گوشت ملنے کے بعد حیدرآباد میں کشیدگی

شیو مندر میں گوشت ملنے کے بعد حیدرآباد میں کشیدگی

حیدرآباد، 12 فروری: تلنگانہ میں حیدرآباد کے تپاچابوترا علاقے میں بدھ کو اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب نامعلوم بدمعاشوں نے ہنومان مندر کے احاطے میں واقع شیو مندر کے اندر گوشت کا ایک ٹکڑا پھینک دیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب صبح کے وقت درشن کے لیے آنے والے عقیدت مندوں نے مندر میں گوشت کا ایک ٹکڑا دیکھا۔ اس کے بعد وہاں موجود افراد نے شور مچایا، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں مقامی لوگ مندر میں جمع ہو گئے اور سڑک پر احتجاج کرتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مندر کے عملے اور عقیدتمندوں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ حیدرآباد کے جوائنٹ پولیس کمشنر وکرم سنگھ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور اس واقعہ کے لئے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ پولس نے تفتیش کی تو انکشاف ہوا کہ یہ کسی انسان کی شرارت نہیں ہے بلکہ ایک بلی یہ کام کر گئی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے اس کا پتہ چلا ہے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments