International

"شام پرامریکی پابندیاں اٹھانا ضروری قدم تھا، غزہ کے لیے انسانی امداد غیر مشروط ہونی چاہیے"

"شام پرامریکی پابندیاں اٹھانا ضروری قدم تھا، غزہ کے لیے انسانی امداد غیر مشروط ہونی چاہیے"

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام پر امریکی پابندیوں کا خاتمہ ناگزیر تھا تاکہ دمشق میں سیاسی و معاشی استحکام ممکن بنایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاض اور واشنگٹن پابندیوں کے خاتمے کے عملی پہلوؤں پر باہم مربوط ہیں۔ وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا: “ہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں کہ شام پر سے اقتصادی پابندیاں اٹھائی جائیں۔ یہ اقدام ریاض سے کیا گیا اور ہم اس فیصلے کو ایک مثبت اور جرات مندانہ قدم سمجھتے ہیں”۔ انہوں نے مزید کہا کہ "سعودی عرب شام کی معیشت کو سہارا دینے میں سب سے آگے ہوگا اور یہ وعدہ اس اہم ملاقات میں سامنے آیا جس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، امریکی صدر ٹرمپ، شامی صدر احمد الشرع اور ترک صدر رجب طیب ایردوآن شریک ہوئے۔ فیصل بن فرحان نے پابندیوں کے خاتمے کو ایک اہم موڑ قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ یورپی ممالک بھی جلد دمشق پر عائد پابندیاں ختم کریں گے تاکہ شام ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہو سکے۔ ان کا کہنا تھا: “شام میں بے شمار امکانات موجود ہیں اور اگر عالمی برادری حمایت کرے تو شام اقتصادی طور پر ایک بڑی بحالی کی طرف لوٹ سکتا ہے”۔ سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ “ہم نے امریکہ کے ساتھ اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ غزہ میں جنگ کو روکا جانا ضروری ہے”۔ انہوں نے کہا کہ ایک امریکی مغوی کی رہائی نے ممکنہ جنگ بندی کی امید پیدا کی ہے، لیکن اصل تقاضا یہ ہے کہ" نسانی امداد غزہ میں فوری، بلا تاخیر اور غیر مشروط پہنچائی جائے"۔ انہوں نے مزید کہا کہ “ہمیں جلد از جلد جنگ بندی کی طرف بڑھنا ہوگا۔ خوشی کی بات ہے کہ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے بعض اہم اور بہادری پر مبنی فیصلوں کی خواہش کا اظہار کیا ہے"۔ واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ روز ریاض میں اپنے دورے کے دوران شام پر عائد امریکی پابندیوں کے خاتمے کا اعلان کیا۔ یہ اعلان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے تفصیلی مشاورت کے بعد سامنے آیا۔ صدر ٹرمپ نے اس اہم فیصلے سے قبل ریاض میں شامی صدر احمد الشرع اور سعودی ولی عہد سے ملاقات بھی کی، جس کے بعد خلیجی سربراہی اجلاس منعقد ہوا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments