Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Sports

شاہد آفریدی نے مداح کو دھکا دے دیا، ویڈیو وائرل

کراچی (26 جولائی 2026): پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ایک بار پھر کڑی تنقید کی زد میں آ گئے اور اس بار ان کا مداح سے غیر مہذب رویہ ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر جو آج کل سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتے ہیں۔ اس بار ان کی ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس کو دیکھ کر ان کے مداح بھی حیران رہ گئے ہیں اور ان پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں لیجنڈری شاہد آفریدی کو ایک ہجوم میں اپنے مداح کو دھکا دیتے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد آفریدی سیکیورٹی حصار میں ایک اسٹیڈیم میں گراؤنڈ سے باہر آتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اسی دوران ایک مداح ان کے قریب آنے کی کوشش کرتا ہے۔ تاہم سابق عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر اس موقع پر سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے مداح کو اپنے ہاتھ سے پیچھے دھکا دیتے ہیں اور پھر کچھ غصے میں اس کے پیچھے بھی جاتے ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی شاہد آفریدی ایک بار پھر تنقید کی زد میں آ گئے ہیں اور صارفین کی اکثریت ان سے اپنے اس غیر مہذب رویے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ کئی ایسے صارفین بھی ہیں جو شاہد آفریدی کی حمایت میں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ویڈیو کا ایک مختصر کلپ سے پوری صورتحال واضح نہیں ہوتی اور کسی کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ دوسری جانب شاہد آفریدی کی جانب سے اس وائرل ویڈیو یا اس پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in Sports

مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟

9 months ago

فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

1 week ago

پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام

4 months ago

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی

8 months ago

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments