امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایران سے افزودہ یورینیم قبضے میں لینےکیلئے پیچیدہ فوجی آپریشن پر غور کر رہا ہے۔ نیویارک پوسٹ کے مطابق مجوزہ مشن کیلئے ہزاروں امریکی فوجیوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے جس میں ایک چھوٹا اسپیشل آپریشن گروپ جوہری مواد حاصل کر کے منتقل کرے گا۔ ایران نے اصفہان سمیت اپنی تنصیبات کو بارودی سرنگوں سے مزید مضبوط کر لیا ہے اور ایران کے اقدامات کی وجہ سے آپریشن میں کامیابی کا امکان کم ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے جوہری پلانٹ پر حملے کا بدلہ لینے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا بحرین میں امریکی کمپنی ایمازون کا ڈیٹا سینٹر اڑا دیا ہے اور حملے میں عمارت ملیا میٹ کردی۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دارخوین جوہری تنصیب پر ہونے والے حملے کا اینٹ کا جواب پتھر سے دیتے ہوئے بحرین میں قائم امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ‘ایمازون’ کے ڈیٹا سینٹر کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ بحرین میں ایمازون کے ڈیٹا سینٹر پر کیے گئے حملے میں عمارت مکمل طور پر ملیا میٹ ہو گئی تاہم، اس حساس معاملے پر بحرین کی حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ ایران نے اہواز میں کیے گئے حملوں کے ردعمل میں عراق کے اربیل ایئرپورٹ کو ڈرونز سے نشانہ بنایا، اس کے علاوہ کویت، اردن اور بحرین میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ بحرین کے شیخ عیسیٰ ایئر بیس پر ایندھن کے ذخائر، گوداموں اور فوجی رہائش گاہوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ اردن کے الازرق ایئر بیس پر طیاروں کے ہینگر اور امریکی فوجیوں کی رہائش گاہوں پر حملے کیے گئے۔
Source: Admin
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
4 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
4 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
4 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
4 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments