کاکروچ جنتا پارٹی (کے جی پی) کے بانی ابھیجیت دیپکے نے ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کافی دنوں بعد سکون سے سوئے۔ ٹریبیون انڈیا کی رپورٹ کے ابھیجیت دیپکے نے اتوار کی صبح سات بج کر 37 منٹ پر ایکس پر ایک پوسٹ میں ویڈیو پیغام جاری کیا۔ دو منٹ 49 سینکڈ پر مشتمل اس پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ’اچھا محسوس ہو رہا ہے اور میں سکون سے سویا ہوں اور اپنے بیڈ روم میں بغیر اس فکر کے جاگا ہوں کہ آگے کیا کرنا ہے یا پھر شام تک کیا ہونے والا ہے،اب کسی قسم کی گھبراہٹ نہیں رہی۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ پچھلے 37 دنوں کے دوران ہم جس کٹھن صورت حال سے گزرے وہ واقعی مشکل وقت تھا، یہ میرے لیے آسان تھا نہ ساری ٹیم کے لیے۔‘ انہوں نے ملک بھر میں کے جی پی کی حمایت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ تمام لوگ جنہوں نے ہماری حمایت کی، جنہوں نے ہم پر اعتماد کیا اور اس وقت محبت کا اظہار کیا جب ہر کوئی ہم پر شک کر رہا تھا۔ میں حقیقی معنوں میں دل کی گہرائی سے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔‘ ان کے مطابق ’آپ کی سپورٹ کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔‘ انہوں نے اس بات پر معذرت طلب کی کہ وہ احتجاج ختم ہونے کے بعد ہر ایک سے مل نہ سکے اور اس کی وجہ اپنی صحت کو قرار دیا۔ ’میں معذرت خواہ ہوں، میں ان لوگوں نے مل سکا جو کل جنتر منتر پر موجود تھے اور ان کا شکریہ ادا نہ کر سکا، جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ مجھے ٹائیفائیڈ ہے اور میرا ٹمپریچر 101 تک پہنچ گیا، اسی وجہ سے مجھے گھر آنا پڑا۔‘ انہوں نے 37 روز تک احتجاج میں موجود رہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششیں ملک کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہیں۔ ان کے مطابق ’میں اس کو بہت زیادہ سراہتا ہوں جو کچھ آپ نے ملک کے لیے کیا، میں آپ سب سے محبت کرتا ہوں اور آپ کے بغیر ہم یہ حاصل نہیں کر سکتے تھے، آپ سب کو سیلیوٹ۔‘ سی جے پی کے بانی نے ان لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے تحریک پر تنقید کی اور کہا کہ اس کی بدولت تحریک کو بہتر کرنے میں مدد ملی۔ ’اگر آپ نے تنقید نہ کی ہوتی، اگر آپ ہم سے سوال نہ کرتے تو شاید ہمیں خود کو بہتر کرنے کا موقع نہ ملتا، یہ آپ کی تنقید اور جائز سوالا ت کی وجہ سے ہوا اور ہم خود کو بہتر بنانے میں کامیاب رہے، میں سمجتھا ہوں کہ اسی کی وجہ سے ہی ڈیلیور کر پائے۔‘ ابھیجیت دیپکے نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنا سفر جاری رکھیں گے اور یہ صرف آغاز تھا۔ ’جیسا کہ میں نے کہا اور جیسا کہ میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں یہ تحریک ایک شروعات ہے، کے جی پی کو بہت طویل سفر طے کرنا ہے اور ہم یقینی طور پر بہت آگے جائیں گے، یہ شروعات ہے۔‘ کاکروچ جنتا پارٹی نے امتحانی پرچے لیک ہونے کے بعد احتجاج کا سلسلہ کیا جو 37 روز تک جاری رہا اور وزیر تعلیم کے استعفے کا مطالبہ پورا ہونے پر ختم ہوا۔
Source: Admin
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
9 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
9 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
10 months ago
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات
10 months ago
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
9 months ago
شر پسند نے حضورﷺ کی شان میں گستاخی کی، پر تشدد احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments