National

شادی سے ناخوش بیوی نے شوہر پر چاقو سے کیا حملہ

شادی سے ناخوش بیوی نے شوہر پر چاقو سے کیا حملہ

رائسین، 28 ستمبر : مدھیہ پردیش کے ضلع رائسین کے سلوانی تھانہ علاقے میں شادی سے ناخوش ایک خاتون نے چلتی موٹر سائیکل پراپنے شوہر پر چاقو سے حملہ کر دیا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گیا، اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد ملزمہ بیوی کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کے سلوانی میں اپنی شادی سے ناخوش ایک خاتون سنگیتا نے سسرال سے کل شام بائک پرلے کر آرہے شوہر ارون کیوٹ کی گردن پر اچانک چاقو سے حملہ کردیا۔ اطلاع ملنے پر اہل خانہ نے زخمی کو سول اسپتال سلوانی پہنچایا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد نوجوان کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال ریفر کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق نرمدا پورم سے رخصت کراکر لارہے چلتی موٹر سائیکل پر ہی بیوی سنگیتا نے اپنے بیگ سے چاقو نکال کر شوہر کی گردن پرجان لیوا حملہ کر دیا، جس میں شوہر شدید زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر سلوانی پولیس نے ارون کیوٹ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے اس کی بیوی سنگیتا کیوٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔ سنگیتا کیوٹ نے پولیس کو بتایا کہ وہ ابھی شادی نہیں کرنا چاہتی تھی، اس کے گھر والوں نے زبردستی شادی کرائی تھی اور وہ شادی سے خوش نہیں تھی۔ اس کی شادی دو ماہ قبل بابئی ضلع نرمداپورم میں ہوئی تھی۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments