National

کولگام انکاونٹر: 4 فوجی اور پولیس آفیسر زخمی، آپریشن جاری

کولگام انکاونٹر: 4 فوجی اور پولیس آفیسر زخمی، آپریشن جاری

سری نگر28 ستمبر:)جنوبی ضلع کولگام کے آدیگام دیوسر گاوں میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین شدید گولیوں کاتبادلہ جاری ہے۔معلوم ہوا ہے کہ ملی ٹینٹوں کی ابتدائی فائرنگ میں پولیس آفیسر اور چار فوجی زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔اطلاعات کے مطابق ہفتے کی صبح سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد کولگام کے آدیگام دیوسر علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ ذرائع کے مطابق جوںہی سلامتی عملے کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی چنانچہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی فائرنگ میں ایڈیشنل سپر انٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) اور فوج کے چار جوان زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔سیکورٹی فورسز نے دیوسر کولگام اوراس کے ملحقہ علاقوں کو سیل کرکے فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق علاقے میں دو سے تین ملی ٹینٹ موجود ہو سکتے ہیں۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں شدید گولیوں کا تبادلہ جاری تھا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments