National

بریلی: مسجد کی دیوار توڑنے پر زبردست ہنگامہ، فرقہ و ارانہ تناﺅ، پتھراﺅ کے بعد پولیس کی بھاری نفری تعینات

بریلی: مسجد کی دیوار توڑنے پر زبردست ہنگامہ، فرقہ و ارانہ تناﺅ، پتھراﺅ کے بعد پولیس کی بھاری نفری تعینات

بریلی : یوپی کے بریلی میں ایک مذہبی مقام کے حصہ کو مسمار کرنے پر ہنگامہ برپا ہوگیا ،جس کے بعد دو برادریوں کے لوگ آمنے سامنے آگئے۔ اس دوران دونوں طرف سے اینٹ اور پتھر برسائے گئے اور زوردار نعرے بازی کی گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بی جے پی ایم ایل اے بھی موقع پر پہنچ گئے اور دھرنا پر بیٹھ گئے۔ بی جے پی ایم ایل اے نے پولیس پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی سرپرستی میں غیر قانونی طور پر مسجد تعمیر کی جارہی ہے۔ بریلی کے کیولادیہ تھانہ علاقے کے گاو¿ں کیلا ڈانڈی میں بھگواشرپسندوں کے لوگوں نے مسجد سے مسلک ڈھانچہ کی دیوار توڑ دی۔ جس کے بعد دونوں طرف کے لوگوں میں جھگڑا ہوگیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہاں ایک کمرہ بنا کر مسجد میں تبدیل کر دیا گیا، جس میں لوگ نماز پڑھنے لگے۔ جس کے خلاف بھگوا شرپسندوں نے ہنگامہ کردیا اور پولیس انتظامیہ سے شکایت کی۔ نواب گنج کے ایس ڈی ایم اجے کمار اپادھیائے نے مسجدکو بند کر دیا اور دو ہوم گارڈز کو تعینات کر دیا۔ لیکن، کل تالا توڑ کر وہاں نماز جمعہ ادا کی گئی۔ جس کے بعد بھگوا شرپسندوں نے دیوار توڑ دی۔ اس کے بعد صورتحال مزید بگڑ گئی۔ دونوں طرف سے پتھر اور اینٹیں برسائی گئیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم نواب گنج اجے کمار اپادھیائے اور سی او ہرش مودی کیولدیا تھانہ، نواب گنج تھانہ اور حافظ گنج تھانے کی پولیس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے متنازعہ جگہ کی دیوار توڑنے والے 10 افراد کو گرفتار کرکے متنازعہ جگہ کی ٹوٹی ہوئی دیوار کی مرمت شروع کردی۔ جس کے بعد بھگوا شرپسند مزید بپھر گئے اور ایس ڈی ایم اور سی او کو گھیر لیا۔ نواب گنج کے بی جے پی ایم ایل اے ایم پی آریہ موقع پر پہنچ گئے اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج میں دھرنا پر بیٹھ گئے۔ اس دوران بی جے پی ایم ایل اے نے سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے پولیس پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی مدد سے مسجد غلط طریقہ سے تعمیر کی جارہی ہے۔ جس کی وجہ سے گاو¿ں والے اس یکطرفہ رویہ سے ناراض ہیں۔ ہم زیر تعمیر غیر قانونی مسجد کو روکنے کے لیے دھرنا پر بےٹھے ہیں۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی دیکھی جا رہی ہے۔ علاقے میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments