National

پاکستان دہشت گردی چھوڑے، پی او کے خالی کرے: وزیر خارجہ  جے شنکر

پاکستان دہشت گردی چھوڑے، پی او کے خالی کرے: وزیر خارجہ جے شنکر

اقوام متحدہ، 28 ستمبر:) ہندستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جموں و کشمیر پر پاکستان کے تبصروں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے آج کہا کہ پاکستان کو سرحد پار دہشت گردی کی پالیسی ترک کرنی ہوگی اور اسے غیر قانونی طور پر قبضہ کئے گئے ہندستانی علاقہ کو خالی کرنا ہوگا۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمعہ کو ایوان میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے کہا، " دوسروں کی زمین کا لالچ کرکے برباد ہونے والے ملک کو بے نقاب کیا جانا چاہیے اور اس کا مقابلہ کرنا ضروری ہے۔ ہم نے کل اس فورم پر کچھ عجیب و غریب دعوے سنے تھے۔ تو میں ہندوستان کی پوزیشن کو بالکل واضح کردوں۔ ڈاکٹر جے شنکر نے کہا، “پاکستان کی سرحد پار دہشت گردی کی پالیسی کبھی کامیاب نہیں ہوگی ۔ اس کے برعکس، اعمال کے نتائج ضرور ہوں گے۔ اب ہمارے درمیان حل ہونے والا مسئلہ صرف پاکستان کے زیر قبضہ ہندوستانی علاقے کو خالی کرنا ہے اور اسے یقینی طور پر دہشت گردی سے پاکستان کی دیرینہ لگاؤ ​​کو ترک کرنا ہو گا۔ پاکستانی وزیر اعظم شریف نے کل اقوام متحدہ کی کانفرنس میں کہا تھا کہ فلسطین کے لوگوں کی طرح جموں و کشمیر کے لوگوں کو بھی اپنی آزادی اور حقوق کے لیے طویل عرصے تک جدوجہد کرنی پڑی۔ شہباز شریف نے ہندستان پر الزام لگایا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کے اپنے وعدے سے مکر رہا ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر سے آئین کے آرٹیکل 370 ہٹانے پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندستان یہ فیصلہ واپس لینا چاہئے اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہئیں۔ پاکستانی وزیر اعظم نے جموں و کشمیر میں استصواب رائے کا بھی مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ مسٹر شریف نے ہندوستان پر اسلامو فوبیا کا الزام لگایا اور کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کو بے بس کیا جارہا ہے اور ملک میں اسلامی وراثت کو مٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments