جموں14 ستمبر:جموں وکشمیر کے کشتوا ڑ ضلع کے چھاترو علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جاری تصادم میں دو فوجی جوان جاں بحق جبکہ دو دیگرزخمی ہوئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع العریض جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کشتواڑ کے جنگلی علاقے چھاترو میں ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جمعے کی سہ پہر علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ ذرائع کے مطابق جوں ہی سلامتی عملے کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر چھپے بیٹھے ملی ٹینٹوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں چار فوجی شدید طورپر زخمی ہوئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم دو جوان جانبر نہ ہو سکے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے جنگلی علاقے کو پوری طرح سے سیل کیا ہے جبکہ لوگوں کے چلنے پھرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ دریں اثنا جموں نشین دفاعی ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا :’کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں ملی ٹینٹوں کی فائرنگ میں زخمی ہوئے دو جوان ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔‘ موصوف ترجمان نے جاں بحق ہوئے فوجی اہلکاروں کی شناخت نائب صوبیداروپن کمار اور سپاہی اروند سنگھ کے بطور کی ہے۔
Source: uni news
راجوری میں ایل او سی کے نزدیک زور دار دھماکہ 6 فوجی زخمی
عصمت دری کیس میں سزا کاٹ رہے آسارام کو بڑی راحت، مل گئی عبوری ضمانت
پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے بغیر جموں و کشمیر نامکمل ہے: راجناتھ سنگھ
کرناٹک کی وزیر لکشمی ہیبالکر کار حادثے میں زخمی
منی پور کر رہا ہے اب بھی مودی کا انتظار: کھڑگے
اسٹیو جاب کی اہلیہ کمبھ میلے میں بیمار
کرناٹک کی وزیر لکشمی ہیبالکر کار حادثے میں زخمی
پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے بغیر جموں و کشمیر نامکمل ہے: راجناتھ سنگھ
عصمت دری کیس میں سزا کاٹ رہے آسارام کو بڑی راحت، مل گئی عبوری ضمانت
بنگال اور دہلی کی بدعنوان حکومتیں آیوشمان یوجنا کو نافذ نہ کرکے عوام کو سزا دے رہی ہیں: بی جے پی