نئی دہلی، 15 جنوری : کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روز پارٹی کے صدر دفتر کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ کانگریس کے سرکردہ رہنماؤں نے دیے جلائے اور پرچم لہراکر پارٹی کے نئے ہیڈکوارٹر اندرا بھون کے رسمی افتتاح کا جشن منایا۔ اس کے ساتھ، طویل عرصے تک 24 اکبر روڈ پر رہنے کے بعد، کانگریس صدر دفتر اب 9 کوٹلہ روڈ پر واقع انتہائی جدید سہولیات سے آراستہ اندرا بھون میں منتقل ہو گیا ہے۔کانگریس کے نئے صدر دفتر کے باضابطہ افتتاح کے بعد یہاں سے پارٹی کی کارروائیاں شروع ہو گئی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ مارچ کے آخر تک کانگریس پارٹی کا صدر دفتر یہاں سے مکمل طور پر کام کرنا شروع کر دے گا۔کانگریس نے نئی عمارت کی افتتاحی تقریب میں 400 سے زیادہ سرکردہ لیڈروں کو مدعو کیا تھا، جن میں پارٹی کے تمام ارکان پارلیمنٹ، ریاستی صدور، قانون ساز پارٹیوں کے قائدین اور کانگریس ورکنگ کمیٹی کے تمام ارکان شامل ہیں۔دریں اثناء، پارٹی نے اپنے نئے ہیڈکوارٹر اندرا بھون کے بارے میں ٹویٹ کیا، "کانگریس کا نیا دفتر جمہوریت، حب الوطنی، سکیولرازم، جامع ترقی اور سماجی انصاف کی بنیاد پر قائم کیا گیا ہے۔ کانگریس کی 140 سالہ شاندار تاریخ کو سمیٹی ہوئی یہاں کی دیواریں سچائی، عدم تشدد، قربانی، جدوجہد اور حب الوطنی کی داستان بیان کرتی ہیں۔ نئی توانائی، نئے عزم اور نئے اعتماد کے ساتھ، کانگریس ہندوستان کے روشن مستقبل کی تشکیل کرنے، لوگوں کی شمولیت کو یقینی بنانے اور انصاف کا پرچم لہرانے کے لیے تیار ہے۔"
Source: uni urdu news service
امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ نو پیسے گر کر 86.89 پر آگیا
کشی نگر مسجد پر بلڈوزر کارروائی پر مایاوتی نے اٹھایا سوال، حکومت سے مذہبی تفریق پر روک لگانے کا مطالبہ
یکساں سول کوڈ پر اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے مرکز اور ریاست کو نوٹس بھیج کرجواب طلب کیا
شیو مندر میں گوشت ملنے کے بعد حیدرآباد میں کشیدگی
مدھیہ پردیش کے ماجد حسین نے جے ای ای مینس میں اسکور کیا 99.99 پرسنٹائل
طالبہ نے 20 ویں منزل سے چھلانگ لگا دی، وجہ سامنے آگئی
ملی ٹنسی سے تعلق ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ دینے سے انکار کرنے کے متعلق عدالت عالیہ کا فیصلہ امید افزا:میر واعظ عمر فاروق
’بیوی اگر آئی ایس آئی ایجنٹ، تو میں را ایجنٹ‘، وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کے الزام پر گورو گگوئی کا جوابی حملہ
مسلمانوں کو بی سی میں شامل کیا گیا تو پورا ہندو سماج بغاوت کرے گا: مرکزی وزیر بنڈی سنجے
راجستھان میں مسافر بس ٹریلر سے ٹکرا ئی، تین افراد کی موت
تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی، تین خواتین جاں بحق، ایک درجن سے زائد زخمی
پی ایم مودی فرانس کے بعد امریکہ پہنچے، انٹیلی جنس چیف تلسی گبارڈ سے ملاقات کی
کرکٹر رشبھ پنت کی جان بچانیوالے شخص نے گرل فرینڈ کے ہمراہ زہر کھا لیا
وقف بل: اوم برلا نے ’اختلافی نوٹ‘ شامل کرنے کی دی اطلاع