National

بہار اسمبلی الیکشن: کانگریس-آر جے ڈی مہاگٹھ بندھن کا این ڈی اے کو جھٹکا دینے کے لیے '‘میگا پلان’ تیار

بہار اسمبلی الیکشن: کانگریس-آر جے ڈی مہاگٹھ بندھن کا این ڈی اے کو جھٹکا دینے کے لیے '‘میگا پلان’ تیار

نئی دہلی، 4 جولائی :) بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے اپوزیشن کے مہا گٹھ بندھن نے حکمراں قومی جمہوری اتحاد کو شکست دینے کے لیے ‘میگا پلان’ تیار کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق مہاگٹھ بندھن نے مشترکہ طور پر اسمبلی انتخابات سے قبل ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی کا معاملہ اٹھایا ہے ۔اس مسئلے کے علاوہ مہاگٹھ بندھن الیکشن کمیشن، منشور، متحدہ مہم اور متحدہ احتجاج کے معاملے پر تیزی سے متحرک ہونے کی تیاری کر رہا ہے ۔ کانگریس کے ساتھ تمام اپوزیشن پارٹیاں ووٹر اسپیشل انٹینسیو نظرثانی کے معاملے پر عدالت سے رجوع کرنے والی ہیں۔ اس معاملے پر عدالت سے رجوع کرنے کے علاوہ مہاگٹھ بندھن اس معاملے پر پورے بہار میں مشترکہ پریس کانفرنس، گلی کارنر میٹنگز اور کئی بڑی ریلیاں منعقد کرنے کی تیاری کر رہی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ مہاگٹھ بندھن بہار میں ان مسائل کو نمایاں طور پر اٹھائے گا۔ ہر ماہ 2500 روپے ‘مائی بہن’ اسکیم کے تحت روپے دینے کا اعلان کیا جائے گا۔ 101 سب ڈویژنوں میں پسماندہ، انتہائی پسماندہ اور دلت لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے ہاسٹل اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا جائے گا اور جن علاقوں میں ڈگری کالج نہیں ہیں وہاں ڈگری کالج کھولنے کا اعلان کرنے کے علاوہ بیروزگاری الاو¿نس بڑھانے اور بیوہ پنشن اسکیم میں رقم بڑھانے کا اعلان کرنے کا بھی منصوبہ ہے ۔ الیکشن کمیشن ووٹر لسٹ سے متعلق عمل کو مکمل کرنے کے بعد مہاگٹھ بندھن ریاست بھر میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی سمیت بڑے لیڈروں کی مشترکہ ریلیوں کی تاریخ طے کرے گا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments