National

جالندھر میں لارنس بشنوئی گولڈی براڑ گینگ کے دو ساتھی گرفتار

جالندھر میں لارنس بشنوئی گولڈی براڑ گینگ کے دو ساتھی گرفتار

جالندھر، 15 جنوری :پنجاب میں جالندھر کمشنریٹ پولیس نے بدھ کے روز لارنس بشنوئی-گولڈی براڑ گینگ کے دو اہم ساتھیوں کو ایک مختصر تصادم میں گرفتار کرلیا۔ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس گورو یادو نے کہا کہ جب گینگ کے ارکان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی تو پولیس پارٹی نے اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کی۔ اس دوران ایک ملزم گولی لگنے سے زخمی ہوا اور اس کا علاج جاری ہے جبکہ دوسرے نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اسے موقع پر ہی پکڑ لیا گیا۔ مسٹر یادو نے کہا کہ پولیس نے گرفتار افراد سے چار غیر قانونی ہتھیار، بڑی مقدار میں زندہ کارتوس اور ایک کار برآمد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس گرفتاری سے منشیات کی اسمگلنگ، اسلحہ کی تجارت اور جبری وصولی میں ملوث گروہ کے جرائم پیشہ نیٹ ورک کو شدید دھچکا لگا ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments