National

موجودہ سیاسی ماحول میں مجھے یچوری پر پورا بھروسہ تھا: راہل

موجودہ سیاسی ماحول میں مجھے یچوری پر پورا بھروسہ تھا: راہل

نئی دہلی، 28 ستمبر :لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہفتہ کو کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ لیڈر سیتارام یچوری کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ایسے دوست تھے جن پر موجودہ سیاست میں بھروسہ کیا جا سکتا تھا۔ آج یہاں تال کٹورا اسٹیڈیم میں مسٹر یچوری کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقدہ ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا، ''مسٹر یچوری اعتماد کے حامل سیاست دان تھے جو سمجھوتہ نہیں کرسکتے تھے۔ مسٹر یچوری ہمیشہ انڈیا گروپ کو مضبوط کرنے کے لیے پردے کے پیچھے سے کام کرتے رہے اور وہ اتحاد اور کانگریس کے درمیان ایک پل کی طرح تھے۔ مسٹر گاندھی نے کہا، "میرے لئے مسٹر سیتارام یچوری جی ایک ایسے دوست تھے جو سیاسی نظام میں رہتے ہوئے، سب کے بھروسہ بن کر اپنا کام کرتے تھے۔ لوگوں کے لیے سیاست کے اندرونی انتشار کو دیکھنا آسان نہیں ہوتا ہے۔ ہندستان میں سیاست ناقابل معافی، سخت اور یہ ایک غیر آرام دہ جگہ ہے کیونکہ اکثر یہیں سے بری چیزیں سامنے آتی ہیں وہ سب کو متاثر کرتی ہے اور اسی سیاست میں نایاب اور بہترین فیصلے بھی ہوتے ہیں اور میں نے اپنا سیاسی سفر شروع کرنے کے پہلے دن سے ہی مسٹر یچوری کو دیکھا تھا۔ میں نے ان کے سیاسی سفر کا بہت غور سے مشاہدہ کیا تھا، میں نے انہیں ایک ایسی شخصیت کے طور پر دیکھا جو دوسروں کی بات سنتے تھے۔ مسٹر یچوری کی سیاست کی خصوصیات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا، "ایک طرح سے، وہ کانگریس پارٹی اور انڈیا اتحاد میں شامل دیگر جماعتوں کے درمیان ایک پل کی حیثیت رکھتے تھے۔ یہاں دو طرح کے لوگ ہوتے ہیں، جو سامنے نظر آتے ہیں اور دوسرے وہ ہوتے ہیں جو بنیادی کام نظر نہ آکر کرتے ہیں۔ چھپے ہوئے لوگ اتحاد کو برقرار رکھنے میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ میں کہوں گا مسٹر یچوری ایسی شخصیت تھے جنہوں نے سب کو اکٹھا رکھا تھا اور ان میں کوئی انا اور گھمنڈ نہیں تھا اور حساسیت سے بھرا یہ دل دوسرے سیاستدانوں کے پاس نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں مسٹر یچوری ایک ایسے شخص تھے جن پر بھروسہ کیا جا سکتا تھا مسٹر گاندھی نے کہا، "وہ ایک ایسے شخص تھے جن پر آپ بھروسہ کر سکتے تھے اور آپ کو یقین تھا کہ اس کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ خاص طور پر آج کے ماحول میں جہاں دباؤ اور ہار ماننا آسان ہے، انہوں نے جو بھی کیا وہ ہمیشہ ہمارے ملک کے مفاد میں کیا۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments