National

سمستی پور میں منی ٹرک کی زد میں آکر دو طالبات کی موت، تین زخمی

سمستی پور میں منی ٹرک کی زد میں آکر دو طالبات کی موت، تین زخمی

سمستی پور، 14 ستمبر (: بہار میں ضلع سمستی پور کے مسریگھراری تھانہ علاقے میں ہفتہ کی صبح منی ٹرک کی زد میں آکر دو طالبات کی موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ پولس ذرائع نے یہاں بتایا کہ فتح پور گاؤں کی رہنے والی چند طالبات نوکاٹول میں واقع سرکاری اسکول میں پڑھنے کے لیے پیدل جارہی تھیں۔ اس دوران نیشنل ہائی وے نمبر 28 پر منی ٹرک نے پانچ طالبات کو کچل دیا۔ اس حادثے میں دو طالبات کی موت ہو گئی، جبکہ تین دیگر طالبات شدید زخمی ہو گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے، واقعے کے خلاف مشتعل گاؤں والوں نے فتح پور گاؤں کے قریب نیشنل ہائی وے نمبر 28 کو جام کر دیا ہے۔ جام کی وجہ سے مظفر پور-تاج پور اور مسریگھراری مین روڈ پر ٹریفک میں خلل پڑا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولس اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ کر لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments