سری نگر، 14 ستمبر : شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے چک تاپر علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان انکائونٹر میں تین عدم شناخت ملی ٹنٹ ہلاک ہوئے ہیں جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بارہمولہ کے چک تاپر کریری کے تلہ وانی محلے میں جمعہ کی رات دیر گئے سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان تصادم چھڑ گیا تھا جب ملی ٹنٹوں کے چھپنے کے متعلق موصولہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے اس علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا تھا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے ملی ٹنٹوں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس انکائونٹر کے دوران تین ملی ٹنٹ ہلاک ہوئے ہیں جن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی فی الوقت معلوم نہیں ہوئی ہے۔ تاہم ذرائع کے مطابق مہلوک ملی ٹنٹ غیر ملکی ہونے کا شبہ ہے۔
Source: uni news
راجوری میں ایل او سی کے نزدیک زور دار دھماکہ 6 فوجی زخمی
پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے بغیر جموں و کشمیر نامکمل ہے: راجناتھ سنگھ
کرناٹک کی وزیر لکشمی ہیبالکر کار حادثے میں زخمی
منی پور کر رہا ہے اب بھی مودی کا انتظار: کھڑگے
اسٹیو جاب کی اہلیہ کمبھ میلے میں بیمار
نارائنن نے اسرو کے نئے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا
کرناٹک کی وزیر لکشمی ہیبالکر کار حادثے میں زخمی
پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے بغیر جموں و کشمیر نامکمل ہے: راجناتھ سنگھ
عصمت دری کیس میں سزا کاٹ رہے آسارام کو بڑی راحت، مل گئی عبوری ضمانت
بنگال اور دہلی کی بدعنوان حکومتیں آیوشمان یوجنا کو نافذ نہ کرکے عوام کو سزا دے رہی ہیں: بی جے پی