National

ہندستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل بارش کی بھینٹ چڑھا

ہندستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل بارش کی بھینٹ چڑھا

کانپور، 28 ستمبر :) ہندستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل ہفتہ کو بارش کی بھینٹ چڑھ گیا۔ بارش اور خراب موسم کی وجہ سے پہلے دن صرف 35 اوورز کرائے جا سکے جس میں بنگلہ دیش نے اپنی پہلی اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے۔ کل رات سے وقفے وقفے سے جاری بارش آج صبح 11 بجے کے قریب تھم گئی تھی، حالانکہ وقفے وقفے سے ہونے والی ہلکی بارش نے کور کو ہٹانے نہیں دیا۔ آن فیلڈ امپائرز نے دوپہر 2 بجے آخری بار گراؤنڈ کا معائنہ کیا اور پچ کیوریٹر سے بات کرنے کے بعد دن کا کھیل منسوخ کرنے کا باضابطہ اعلان کیا۔ اس سے قبل دونوں ٹیمیں وقت پر گراؤنڈ پہنچ چکی تھیں لیکن انہیں ڈریسنگ روم سے باہر آنے کا موقع بھی نہیں ملا جس کی وجہ سے دونوں ٹیمیں مایوس ہو کر 1130 بجے کے قریب ہوٹل واپس لوٹ گئیں۔ محکمہ موسمیات نے اتوار کی صبح بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے تاہم دوپہر میں موسم صاف اور دھوپ نکلنے کی توقع ہے جس کے باعث میچ اب بھی دلچسپ رہنے کی توقع ہے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments