National

چھتیس گڑھ میں نکسلیوں نے سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ کیا

چھتیس گڑھ میں نکسلیوں نے سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ کیا

سکما، 14 ستمبر : نکسلیوں نے چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر یو بی جی ایل (انڈر بیرل گرینیڈ لانچر) سے 15-20 گرینیڈ فائر کئے۔ سکما کے پولس سپرنٹنڈنٹ کرن چوان نے ہفتہ کے روز بتایا کہ یہ حملہ جمعہ کی دیر شام نکسل کمانڈر ہڈما کےعلاقہ میں واقع سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نکسلیوں کے ایک گروپ نے اچانک ان کے کیمپ پر حملہ کر دیا، جس نے سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا۔ نکسلیوں نے حملے میں UBGL کے 15-20 گرینیڈ کا استعمال کیا۔ پولس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے فوری جواب دیا اور جوابی فائرنگ کی جس کے بعد نکسلیوں کا گروپ اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر جنگل کی طرف بھاگ گیا۔ سکیورٹی فورسز نے موقع سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور نکسلی مواد بھی برآمد کیا ہے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments