National

طویل فاصلے تک مار کرنے والے آبدوز شکن راکٹ کا کامیاب تجربہ

طویل فاصلے تک مار کرنے والے آبدوز شکن راکٹ کا کامیاب تجربہ

نئی دہلی، 08 جولائی : بحریہ کے اینٹی سب میرین جنگی جہاز آئی این ایس کوارتی سے وسیع رینج کے آبدوز شکن راکٹ کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ وزارت دفاع نے منگل کے روز کہا کہ اس دیسی ساختہ راکٹ کا تجربہ 23 جون سے 7 جولائی کے درمیان کیا گیا تھا۔ بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ، حیدرآباد اور سولر ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس لمیٹڈ، ناگپور اس راکٹ کے پروڈکشن پارٹنر ہیں۔ تجربے کی کامیاب تکمیل کے بعد، یہ راکٹ سسٹم جلد ہی ہندوستانی بحریہ میں شامل کیے جانے کی امید ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ڈی آر ڈی او، ہندوستانی بحریہ اور اس نظام کی ترقی اور تجربے میں شامل صنعتوں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی بحریہ میں اس نظام کی شمولیت سے اس کی فائر پاور میں اضافہ ہوگا۔ محکمہ دفاعی تحقیق اور ترقی کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین، ڈاکٹر سمیر وی کامت نے بھی راکٹ کے ڈیزائن اور ترقی میں شامل ٹیموں کی ستائش کی۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments