"عدالتوں میں خوبصورت خواتین" عرب ممالک میں ایک کہاوت کے طور پر استعمال ہونے والی اصطلاح بن چکی ہے۔ ہم اکثر مصر کی فیملی کورٹ میں یہ کہاوت سنتے ہیں۔ گذشتہ سال کے دوران مصر میں خلع اور طلاق کے ریکارڈ تعداد میں واقعات سامنے آئے۔ 2023ء کے دوران سالانہ بنیادوں پر طلاق کے واقعات میں 81.3 فیصد اضافہ ہوا۔ جس کے بعد طلاق اور خلع کے 10,683 کیسز میں سے 8,684 پر فیصلے صادر ہوئے۔ فیملی کورٹ کی راہداریوں میں خلع کا ایک ایسا کیس بھی آیا جس میں ایک مصری دلہن نے اپنے شوہر سے نکاح کے فوری بعد طلاق لینے کا فیصلہ کیا جس سے اس کی ابھی ابھی شادی ہوئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق 30 سالہ "رانیہ" نامی دلہن نے اپنے شوہر سے طلاق کی درخواست کرتے ہوئے ایک مقدمہ دائر کیا اور کہا کہ "میرے شوہر نے مجمعے کے سامنے میری توہین کی اور کہا، 'تم گدھی ہو'۔ رانیہ، جو یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری ہولڈر ہیں، بیان کرتی ہیں کہ اس نے یونیورسٹی کے ایک 33 سالہ ڈاکٹر ’علی‘ سے شادی کی۔ میں اس سے شادی کرنے پر اس لیے راضی ہوائی تھی کیونکہ وہ ایک ہی تعلیمی سطح پرتھے لیکن اس کی سماجی اس کے خاندان سے بہت کم تھی۔اس کے انداز سے پتا چلتا تھا کہ وہ بہترین شخص نہیں تھا، لیکن میں نے پہلے تو اس امید پر نظر انداز کیا کہ وہ میرے ساتھ اپنا برتاؤ بدل لے گا۔ مگر جلد ہی اس کی اصلیت سامنے آ گی"۔ رانیہ نے مزید کہا کہ "شادی کے دن تقریب میں شرکت کے دوران میں زمین پر گر گئی اور جلدی سے اٹھنے کی کوشش کی، لیکن میرے شوہر نے مہمانوں کے سامنے مجھے کہا، 'گدھی اٹھو' تب میرے بھائی نے مداخلت کی۔ اور اسی طعنے کے ساتھ جواب دیا کہ دونوں خاندانوں میں جھگڑا ہو گیا اور میں شادی چھوڑ کر اپنے گھر چلی گئی۔ اس نے مزید کہا کہ "کچھ دنوں کے بعد میرا شوہر مجھے واپس لینے آیا لیکن میرے والد اور بھائی نے مجھے اس کے ساتھ بھیجنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے بھی ان سے طلا وضاحتی امیج ق کا مطالبہ کیا، لیکن شوہرنے انکار کر دیا"۔ رانیہ نے کہا کہ"میرے شوہر نے مجھے دھمکی دی کہ وہ مجھے فرمانبرداری کے گھر میں تلاش کرے گا، لیکن میں نے فیملی کورٹ کا سہارا لیا اور اس کے خلاف طلاق کا مقدمہ نمبر 1502 آف 2024 دائر کیا، اور یہ ابھی تک زیر التواء ہے اور اس کا فیصلہ نہیں ہوا‘‘۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ مصر میں خلع اور طلاق کے واقعات نے گذشتہ سال کے دوران ریکارڈ تعداد میں اضافہ کیا۔ سنٹرل ایجنسی فار پبلک موبلائزیشن اینڈ سٹیٹسٹکس کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق طلاق کے کیسز میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ ایجنسی کی طرف سے شائع کردہ شادی اور طلاق کے سالانہ بلیٹن کے اعداد و شمار کے مطابق 2023 کے دوران "خلع" کی صورت میں طلاق کے احکام کی تعداد میں سالانہ بنیادوں پر 81.3 فیصد اضافہ ہوا، جس میں کل حتمی عدالتی فیصلوں میں سے تقریباً 8,684 فیصلے ریکارڈ کیے گئے۔ مجموعی طور پر گذشتہ سال مصریوں میں طلاق کے کیسز کی تعداد 265,606 تک پہنچ گئی، جبکہ 2022 میں یہ تعداد 269,834 تھی، جو کہ 1.6 فیصد کی کمی ہے۔
Source: social media
آئی ایم ایف کے سابق سربراہ کو کرپشن کے جرم میں ایک اور سزا
امریکہ نے شام کے نئے رہنما الشرع کی گرفتاری پر ایک کروڑ ڈالر کا انعام ختم کر دیا
حکومت جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلی فوجیوں کو سری لنکا آنے سے روکے: سول سوسائٹی
پیغمبرِ اسلام کے خاکے: فرانس کی عدالت سے ٹیچر کے قتل کے مجرموں کو سزائیں
شام اور مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے درمیان یو این امن مشن میں توسیع
نو مئی کے مظاہرے: پاکستانی فوجی عدالتوں نے 25 ملزمان کو دو سے 10 سال قید بامشقت کی سزائیں سنا دیں
10 سال قبل لاپتا ہونیوالے ملائیشین طیارے کی تلاش دوبارہ شروع کرنے کا معاہدہ طے
امریکا میں شٹ ڈاؤن کا خطرہ ٹل گیا، اخراجات کا بل ایوان نمائندگان میں منظور
حوثیوں کی جانب سے تل ابیب پر میزائل حملہ، اسرائیل میزائل نہ روک سکا، 16 افراد زخمی
ایلون مسک کا جرمن چانسلر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
جرمنی میں کرسمس بازار پر حملہ، کار ہجوم پر چڑھا دی، 2 ہلاک
یہودی آباد کاروں کا اسرائیلی فوج کی مدد سے مسجد پر دھاوا؛ آگ لگا دی
’غزہ میں انسانیت سوز کارروائیوں کی عالمی عدالت میں تحقیقات‘، اقوام متحدہ میں قرارداد منظور
اسرائیل کے ساتھ کھلی جنگ کی حالت میں ہیں : حوثی سربراہ