Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

810 ملین ڈالرز فنڈز کی کٹوتی پر 7 ریاستیں ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف عدالت پہنچ گئیں

Admin
By Admin
Oct 02, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

810 ملین ڈالرز فنڈز کی کٹوتی پر 7 ریاستیں ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف عدالت پہنچ گئیں
810 ملین ڈالرز فنڈز کی کٹوتی پر 7 ریاستیں ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف عدالت پہنچ گئیں — October 02, 2026
کیلیفورنیا سمیت 7 امریکی ریاستوں نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے جس میں کانگریس سے منظور شدہ 810 ملین ڈالرز کے وفاقی فنڈز روکنے کا اقدام چیلنج کیا گیا ہے۔

دی نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاستوں کا مؤقف ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’پاکٹ ریسشن‘ کے ذریعے کانگریس کی منظوری کے باوجود فنڈز روکنے کا یک طرفہ فیصلہ کیا جس سے اقلیتوں، تارکینِ وطن، انسانی خدمات، تحقیق اور صحت کے پروگرام متاثر ہو سکتے ہیں۔

کیلیفورنیا کے اٹارنی جنرل روب بونٹا نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فنڈز روکنا آئین میں اختیارات کی تقسیم اور کانگریس کے مالیاتی اختیار کی خلاف ورزی ہے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ فنڈز ایسے پروگراموں کے خلاف روکے گئے جو غیر قانونی امیگریشن، نسلی کشیدگی اور ماحول سے متعلق مبالغہ آمیز پالیسیوں کو فروغ دیتے ہیں۔

ریاستوں نے صدر ٹرمپ کے اخراجات روکنے کے اختیار کی حدود پر بھی سوال اٹھایا ہے۔

مقدمہ شمالی ضلع کیلیفورنیا کی وفاقی عدالت میں دائر کیا گیا ہے۔

کیلیفورنیا سمیت 7 امریکی ریاستوں نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے جس میں کانگریس سے منظور شدہ 810 ملین ڈالرز کے وفاقی فنڈز روکنے کا اقدام چیلنج کیا گیا ہے۔ دی نیوز ان...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn