Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

برکس سربراہی اجلاس کے پیش نظر دہلی میں سیکورٹی سخت، 15 ہزار پولیس اہلکار اور نیم فوجی دستوں کی 200 کمپنیاں تعینات

Admin
By Admin
Sep 11, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

HEAVY RAIN AK ASAR: DELHI AIRPORT PAR WATERLOGGING, FLIGHTS BHI DIVERT

برکس سربراہی اجلاس کے پیش نظر دہلی میں سیکورٹی سخت، 15 ہزار پولیس اہلکار اور نیم فوجی دستوں کی 200 کمپنیاں تعینات
برکس سربراہی اجلاس کے پیش نظر دہلی میں سیکورٹی سخت، 15 ہزار پولیس اہلکار اور نیم فوجی دستوں کی 200 کمپنیاں تعینات — September 11, 2026
راجدھانی دہلی میں 12 اور 13 ستمبر کو ہونے والے 18ویں برکس سربراہی اجلاس سے قبل راجدھانی میں سیکورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ دہلی پولیس نے مختلف ایجنسیوں کے ساتھ تال میل کرتے ہوئے 15000 پولیس اہلکاروں اور نیم فوجی دستوں کی تقریباً 200 کمپنیوں کو تعینات کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وی وی آئی پی آمد و رفت کے پیش نظر عام لوگوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے۔

دہلی پولیس کے پروٹیکٹو سیکورٹی ڈویژن (پی ایس ڈی) کے خصوصی پولیس کمشنر منیش کمار اگروال نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں کہا کہ سربراہان مملکت، حکومت کے سربراہان، غیر ملکی وفود اور وزراء کی سیکورٹی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو کم سے کم پریشانی کا سامنا کرنا پڑے، یہ بھی ہماری ترجیح ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کثیر سطحی سیکورٹی انتظامات کے تحت ’بھارت منڈپم‘، ہوائی اڈوں، غیر ملکی مہمانوں کے قیام والے ہوٹلوں اور ان تمام مقامات پر وسیع سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، جہاں ان کی طے شدہ یا ممکنہ ملاقاتیں ہو سکتی ہیں۔

خصوصی پولیس کمشنر نے بتایا کہ اجلاس کے پیش نظر کچھ راستوں پر مقررہ وقت کے لیے ٹریفک پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ انہوں نے لوگوں سے دہلی پولیس کی ایڈوائزری پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ پابندیاں صرف وی وی آئی پی آمد و رفت کے دوران محدود وقت کے لیے ہوں گی، کسی بھی راستے کو مکمل طور پر بند نہیں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہلی پولیس نے سیکورٹی انتظامات کے لیے کئی ایجنسیوں کے ساتھ تال میل کیا ہے۔ وی وی آئی پی روٹ کا سیکورٹی آڈٹ اور سروے کرایا گیا ہے اور کسی بھی طرح کی توڑ پھوڑ یا سیکورٹی خطرے کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔

منیش کمار اگروال نے بتایا کہ ’بھارت منڈپم‘ میں داخلے پر کنٹرول، نگرانی، تصدیق اور ہنگامی ردعمل جیسے انتظامات نافذ کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پڑوسی ریاستوں کے ساتھ بھی میٹنگیں کی گئی ہیں اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر ضروری کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے سیکورٹی آپریشن کے لیے تقریباً 15000 دہلی پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، جبکہ نیم فوجی دستوں کی تقریباً 200 کمپنیاں بھی سیکورٹی انتظامات میں لگائی گئی ہیں۔

خصوصی پولیس کمشنر نے اجلاس کے دوران کسی بھی غیر مجاز ڈرون یا دیگر چھوٹے فضائی پلیٹ فارم کے استعمال پر سخت پابندی کی وارننگ بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی غیر مجاز ڈرون کی سرگرمی فضائی حدود میں نظر آتی ہے تو اسے ’روگ ڈرون‘ سمجھا جائے گا اور اس کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرون اور دیگر فضائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہندوستانی فضائیہ اور نیشنل سیکورٹی گارڈ (این ایس جی) کے ساتھ مل کر مضبوط فضائی سیکورٹی انتظامات نافذ کیے گئے ہیں۔

راجدھانی دہلی میں 12 اور 13 ستمبر کو ہونے والے 18ویں برکس سربراہی اجلاس سے قبل راجدھانی میں سیکورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ دہلی پولیس نے مختلف ایجنسیوں کے ساتھ تال میل کرتے ...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn