دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی ٹیم 325 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور سری لنکا کے خلاف 227 رنز کی برتری حاصل کر لی۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی نامکمل پہلی اننگز 3 کھلاڑیوں کے آؤٹ پر 121 رنز سے شروع کی۔
دن کے آغاز پر ہی پاکستان کی چوتھی وکٹ 121 رنز پر گری، اذان اویس 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، قومی ٹیم کا اسکور 178 پر پہنچا تو سعود شکیل 24 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
سری لنکا کے خلاف پاکستان کی چھٹی وکٹ 193 اور ساتویں 219 رنز پر گری، جب ثاقب خان 37 اور سلمان آغا 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستانی ٹیم آٹھویں وکٹ 261، نویں وکٹ 317 اور آخری وکٹ 325 رنز پر گری، عامر جمال 12، غازی غوری 54 اور رضا اللّٰہ 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کے لاہیرو کمارا نے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسیتھا فرنینڈو نے 3 پاکستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 98 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔
محمد عباس نے 14، رضا اللّٰہ نے 21 اور عامر جمال نے 24 رنز کے عوض تین، تین کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ ایک وکٹ ثاقب خان کو بھی ملی۔
پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنالیے تھے، طیب عارف 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد طحٰہ اور کپتان بابر اعظم کو 8، 8 رنز بنا کر میدان چھوڑنا پڑا۔
دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی ٹیم 325 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور سری لنکا کے خلاف 227 رنز کی برتری حاصل کر لی۔...
Source: Admin