Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

شرد کپور کی حالت پر دوست کا چونکا دینے والا انکشاف

Admin
By Admin
Nov 19, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

شرد کپور کی حالت پر دوست کا چونکا دینے والا انکشاف
شرد کپور کی حالت پر دوست کا چونکا دینے والا انکشاف — November 19, 2026
اداکار شرد کپور کی حالت پر ان کی دوست ہیما چوہدری کے حالیہ انکشاف نے سب کو حیران کر دیا۔

جانوروں کی فلاح کیلیے کام کرنے والی ہیما چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے شرد کپور کو ایک بہت بری حالت میں پایا، وہ پہلی بار ان کے محلے میں کتوں کو بچانے کے دوران ان سے ملیں، لیکن بعد میں جب وہ ان کے کمرے میں گئیں تو وہاں کا منظر دیکھ کر پریشان ہوگئیں۔

ان کے مطابق شرد کپور نے تقریباً 2 سال سے نہ نہایا تھا اور نہ ہی بستر سے باہر نکلے تھے، کوئی بھی باقاعدگی سے ان کی خبر نہیں لے رہا تھا اور نہ ہی انہیں کھانے جیسی بنیادی ضروریات مل رہی تھیں۔


ہیما چوہدری نے اداکار کے خاندان سے رابطہ کرنے کی کوششوں کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے شرد کپور کے بھائی سے رابطہ کیا، لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ اداکار کے بھائی نے انہیں بتایا کہ شرد کپور پہلے ان کے پاس اپنے چھوٹے بھائی سے ملنے آیا تھا۔ جب انہوں نے دوبارہ رابطہ کر کے بتایا کہ اداکار کو اپنے خاندان کی مدد کی ضرورت ہے تو انہیں دوبارہ کال نہیں آئی۔

ہیما چوہدری نے دعویٰ کیا کہ اداکار کی منگنی پہلے کوئل باسو سے ہوئی تھی، جو مغربی بنگال کے سابق وزیر اعلیٰ جیوتی باسو کی بیٹی ہیں لیکن دونوں کی شادی نہیں ہوئی، شرد کپور اس وقت ایک رشتے میں ہیں، لیکن ان کی پارٹنر شاید اس حالت میں نہیں کہ وہ انہیں وہ دیکھ بھال دے سکیں۔

جسمانی صحت کے علاوہ انہوں نے ان کی ذہنی حالت پر بھی تشویش ظاہر کی۔ ان کا ماننا ہے کہ اداکار کو صحیح دیکھ بھال، سہارے اور وقت کی ضرورت ہے۔

اداکار شرد کپور کی حالت پر ان کی دوست ہیما چوہدری کے حالیہ انکشاف نے سب کو حیران کر دیا۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn