Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع

Admin
By Admin
Oct 07, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع
کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع — October 07, 2026
بالی ووڈ کی معروف جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے دوسرے بچے کی آمد کی خوشخبری سنا دی۔

دونوں نے ایک خوبصورت تصویر کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ جلد اپنے دوسرے بچے کے والدین بننے والے ہیں۔

جوڑے نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہم ایک بار پھر زندگی کے سب سے بڑے تحفے سے نوازے جانے پر بے حد خوش اور شکر گزار ہیں۔

جوڑے کے ہاں جولائی 2025ء میں پہلی بیٹی سَرایاہ کی پیدائش ہوئی تھی۔

کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی 7 فروری 2023ء کو جیسلمیر میں ہوئی تھی۔

کیارا اور سدھارتھ اپنی نجی زندگی کو میڈیا کی توجہ سے دور رکھنے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں، اس جوڑی کو بالی ووڈ کی کامیاب ترین جوڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے، دونوں نے 2021ء میں ریلیز ہونے والی فلم شیر شاہ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا۔

بالی ووڈ کی معروف جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے دوسرے بچے کی آمد کی خوشخبری سنا دی۔ دونوں نے ایک خوبصورت تصویر کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ جلد اپنے دوسرے بچے کے والدین بن...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn