National

سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک ڈرون سرگرمیاں، دفاعی نظام نے فوری طور پر ناکارہ بنایا

سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک ڈرون سرگرمیاں، دفاعی نظام نے فوری طور پر ناکارہ بنایا

جموں،12مئی:وزیر اعظم نریندر مودی کے قوم سے خطاب کے چند ہی منٹ بعد جموں کے سرحدی ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک مشتبہ ڈرون حرکات دیکھی گئیں، جنہیں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکارہ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق، پیر کی رات تقریباً 9 بجے کے قریب سانبہ کے سرحدی علاقوں میں تعینات بی ایس ایف اہلکاروں نے آسمان میں مشتبہ حرکت محسوس کی، جو بعد میں ڈرون ثابت ہوئی۔ دفاعی نظام نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ڈرون کو نشانہ بنایا اور فضا میں ہی ناکارہ کر دیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی ایجنسیوں نے علاقے میں ہائی الرٹ جاری کر دیا، جبکہ سانبہ کے کئی حساس علاقوں میں احتیاطی تدابیر کے تحت مکمل بلیک آؤٹ (بجلی بند) کیا گیا تاکہ ممکنہ حملے یا نگرانی کی کوشش کو ناکام بنایا جا سکے۔ فوج کے ایک اعلیٰ افسر بتایا، ’سانبہ کے نزدیک بین الاقوامی سرحد پر چند مشتبہ ڈرونز کی نقل و حرکت دیکھی گئی ہے۔ ان ڈرونز کے خلاف کارروائی جاری ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ مشتبہ ڈرونز کی تعداد محدود ہے اور ان سے کسی قسم کا فوری خطرہ درپیش نہیں ہے۔ سیکیورٹی فورسز پوری چوکسی کے ساتھ تعینات ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا ماننا ہے کہ ڈرونز کی یہ سرگرمیاں ممکنہ طور پر دشمن عناصر کی جانب سے تخریبی مقاصد کے تحت انجام دی جا رہی ہیں، تاہم اب تک کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی پولیس یا فوجی چوکی کو دیں۔

Source: Uni News

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments