National

نیوکلیئر بلیک میل کو ہندستان نہیں برداشت کرے گا ... ملک کے نام خطاب میں پاکستان پر برسے وزیراعظم مودی

نیوکلیئر بلیک میل کو ہندستان نہیں برداشت کرے گا ... ملک کے نام خطاب میں پاکستان پر برسے وزیراعظم مودی

نئی دہلی، 12 مئی : وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ اگر دوبارہ کوئی حملہ ہوا تو ہم اپنے طریقے سے، اپنی شرائط پر جواب دیں گے۔ ہم ہر اس جگہ پر سخت کارروائی کریں گے جہاں سے دہشت گردی کی جڑیں نکلتی ہیں ۔ ہندوستان کسی قسم کی جوہری بلیک میلنگ برداشت نہیں کرے گا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ امن کا راستہ بھی اقتدار کی طرف سے بڑھتے ہوئے جاتا ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا ہے کہ آپریشن سندور ملک کے کروڑوں لوگوں کے عزم اور جذبات کی علامت ہے اور اس کے ذریعے دہشت گردوں کو اس طرح کی گھناؤنی حرکت کے نتائج کا اندازہ ہو گیا ہوگا۔ پیر کی رات قوم سے اپنے خطاب میں مسٹر مودی نے کہا کہ ہندستانی افواج کو دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لیے کھلا ہاتھ دیا گیا ہے تاکہ وہ سمجھ سکیں کہ ماؤں اور بہنوں کے سہاگ مٹانے کے کیا نتائج ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور میں ہندوستانی فورسز نے پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور ان کے تربیتی مراکز پر زبردست حملہ کیا۔ جب ہمارے میزائلوں نے پاکستان میں دہشت گردوں کے کیمپوں پر حملہ کیا تو دہشت گردی کی نہ صرف عمارتیں بلکہ دہشت گردوں کے حوصلے بھی لرز گئے۔ مسٹر مودی نے کہاکہ "ہم نے پاکستان کے قلب پر حملہ کیا ہے، جو ہندوستان میں دہشت گردوں کو فروغ دے رہا ہے۔ ہماری فوج نے پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے، پاکستان کے قلب میں قائم دہشت گردی کے اڈے کھنڈرات میں تبدیل ہو گئے ہیں۔" ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے ہماری بہنوں کے سہاگ کو اجاڑا، اس لیے ہم نے دہشت گردی کا ہیڈ کوارٹر تباہ کر دیا۔ اس حملے میں 100 سے زائد دہشت گرد مارے گئے ہیں جو کافی عرصے سے پاکستان میں مقیم تھے اور ہندوستان کے خلاف سازشیں کرتے ہوئے آزاد گھوم رہے تھے۔ مسٹر مودی نے کہا کہ اس مایوسی میں پاکستان نے ایک اور ڈھٹائی کا ارتکاب کیا اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں ہندستان کا ساتھ دینے کے بجائے خود ہندوستان پر حملہ کرنا شروع کردیا۔ انہوں نے ہمارے اسکولوں، ہسپتالوں، مندروں، گرودواروں اور عام شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ انہوں نے ہماری فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا اور اس سے پاکستان ہی بے نقاب ہو گیا۔

Source: Uni News

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments