پاک بھارت کشیدگی کے درمیان ایئر انڈیا اور انڈیگو نے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ ان دونوں نے منگل کے لیے کچھ شہروں کے لیے پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ انڈیگو نے کہا کہ مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے چندی گڑھ اور راجکوٹ سمیت کچھ شہروں کی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ایئر انڈیا نے سوشل میڈیا کے ذریعے فلائٹ کینسل ہونے سے متعلق اپ ڈیٹ بھی دیا ہے۔ انڈیگو نے پرواز کی منسوخی کے حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کی۔ انہوں نےایکس پر لکھا"آپ کی حفاظت ہماری ترجیح ہے،" ۔ جموں، امرتسر، چندی گڑھ، لیہہ، سری نگر اور راجکوٹ سے 13 مئی کی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اس سے آپ کے سفری منصوبے متاثر ہوں گے۔ ہماری ٹیم صورتحال کو بہت سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔ آپ کو جلد ہی اپڈیٹ دیں گے۔ ایئر انڈیا نے راجستھان، جموں و کشمیر، گجرات اور کچھ دیگر ریاستوں کے لیے پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ "تازہ ترین پیش رفت کے پیش نظر اور آپ کی حفاظت کو ترجیح دیتے ہوئے، جموں، لیہہ، جودھپور، امرتسر، بھوج، جام نگر، چندی گڑھ اور راجکوٹ کے لیے منگل 13 مئی کو پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں،" اس نے ایکس پر لکھا۔ ہم صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور آپ کو اپ ڈیٹ کرتے رہیں گے۔ پاکستان نے حال ہی میں جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا لیکن اس کے بعد بھی اس کی سرگرمیاں نہیں رک رہی ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
Source: social media
پاکستان کے ایٹمی خطرے سے ہندستان بلیک میل نہیں ہوگا، دہشت گردوں کے ڈھانچے کو ختم کرنا ہوگا: مودی
امرتسر میں زہریلی شراب پینے سے 12 افراد کی موت، 5 کی حالت تشویشناک
جالندھر میں فوج نے نگرانی کرنے والے ڈرون کو روکا، احتیاط کے طور پر کچھ علاقوں میں بجلی منقطع
پاک بھارت کشیدگی کے درمیان ایئر انڈیا اور انڈیگو نے لیا بڑا فیصلہ، سری نگر-چندی گڑھ سمیت کئی شہروں کی پروازیں منسوخ
سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک ڈرون سرگرمیاں، دفاعی نظام نے فوری طور پر ناکارہ بنایا
ہندستان اور پاکستان سرحد اور فرنٹ لائن محاذوں پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں گے
اے پی:سرحد پر شہید فوجی جوان کی ماں کو وزیرسویتانے اپنے ہاتھوں سے کھاناکھلایا۔جذباتی منظر، ویڈیووائرل
پریانک کھڑگے نے تیسرے فریق کی طرف سے جنگ بندی کے اعلان پر مودی کی نکتہ چینی کی
تمام فوجی اڈے اور نظام مکمل طور پر فعال ہیں: ڈائریکٹر جنرل ایئر آپریشنز
نیوکلیئر بلیک میل کو ہندستان نہیں برداشت کرے گا ... ملک کے نام خطاب میں پاکستان پر برسے وزیراعظم مودی
آپریشن سندور: شہید بی ایس ایف جوان محمد امتیاز کی آخری رسومات ادا، ہزاروں دیہی عوام نے نم آنکھوں سے کیا وداع
وزیر اعظم کی اہم سیکیورٹی میٹنگ کے بعد پاک بھارت فوجی سطح کے مذاکرات شروع
پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے پر بی جے پی لیڈر کے تبصرہ پر کانگریس کا جوابی حملہ
ہند پاک جنگ بندی پر ٹرمپ کا اعلان حیران کن : کانگریس