Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

سلمان خان کا اداکاراؤں کو تصاویر کیلئے پاپارازیوں کو معاوضہ دینے کا دعویٰ

Admin
By Admin
Oct 12, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

سلمان خان کا اداکاراؤں کو تصاویر کیلئے پاپارازیوں کو معاوضہ دینے کا دعویٰ
سلمان خان کا اداکاراؤں کو تصاویر کیلئے پاپارازیوں کو معاوضہ دینے کا دعویٰ — October 12, 2026
بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے ان اداکاراؤں پر تنقید کی ہے جو مبینہ طور پر پاپارازی کو اپنی مخصوص انداز میں تصاویر کھینچنے کے لیے پیسے دیتی ہیں۔

سلمان خان نے یہ بیان فوٹوگرافروں کی جانب سے نامناسب تصاویر لینے پر تنقید کے چند ہفتے بعد دیا ہے۔

رئیلٹی شو ’بگ باس 20‘ کی حالیہ قسط میں سلمان خان نے ’روڈیز رائزنگ‘ کے گروپ لیڈرز کا استقبال کیا، جن میں اداکارہ نیہا دھوپیا بھی شامل تھیں۔

نیہا دھوپیا نے نامناسب تصاویر کے معاملے پر آواز اٹھانے پر سلمان خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کی آواز بہت سے لوگوں تک پہنچتی ہے، اسی لیے آپ کے مؤقف کو اہمیت حاصل ہے۔

جواب میں سلمان خان نے کہا ہے کہ بعض اداکار اور اداکارائیں خود پاپارازی کو بلاتے اور مخصوص تصاویر کے لیے ادائیگی کرتے ہیں، جبکہ کچھ شخصیات ایسی تصاویر بنوانا پسند نہیں کرتیں۔

ان کے مطابق اصل فرق ان لوگوں میں ہے جو ایسی تصاویر پر رضامند ہوتے ہیں اور ان میں جو ایسا نہیں چاہتے، کسی کی مرضی کے خلاف تصاویر لینے سے گریز کیا جانا چاہیے۔

سلمان خان نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاپارازی نے میری سابقہ تنبیہ کو مذاق سمجھا تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں اس معاملے پر سنجیدہ مؤقف اختیار کروں گا اور ایسے پلیٹ فارمز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی جو اس عمل میں ملوث ہیں۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے ان اداکاراؤں پر تنقید کی ہے جو مبینہ طور پر پاپارازی کو اپنی مخصوص انداز میں تصاویر کھینچنے کے لیے پیسے دیتی ہیں۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn