Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ہرمز میں بارودی سرنگ سے سپر ٹینکر میں آگ لگ گئی

Admin
By Admin
Oct 12, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

ہرمز میں بارودی سرنگ سے سپر ٹینکر میں آگ لگ گئی
ہرمز میں بارودی سرنگ سے سپر ٹینکر میں آگ لگ گئی — October 12, 2026
آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد سپر ٹینکر جہاز میں آگ لگ گئی۔

ایران کا کہنا ہے کہ خام تیل لے جانے والے اس سپر ٹینکر نے اپنے تمام نیویگیشن سسٹمز بند کر دیے تھے اور وہ غیر قانونی راستے سے آبنائے سے باہر نکلنا چاہتا تھا۔

پاسداران کا دعویٰ ہے کہ ہفتے کے روز سے اب تک یہ تیسرا سپر ٹینکر ہے جو ہرمز میں غیر مجاز راستے سے گزرتے ہوئے بارودی سرنگ سے ٹکرایا اور اس میں آگ لگ گئی۔ پاسدارانِ انقلاب نے واقعے کی وڈیو جاری کر دی۔

ایرا نی پاسدارانِ انقلاب نےخبر دار کیا کہ آبنائے ہرمز میں جو بھی جہاز اپنے نیویگیشن اور پوزیشننگ سسٹمز بند کرے گا، اسے دشمن کا ہدف سمجھا جائے گا اور اس کے خلاف سخت اور فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی۔
مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملوں میں اضافے اور خطے میں آئل ٹینکروں پر حملوں کے باعث تیل کی فراہمی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات مزید بڑھ چکے ہیں۔

اسی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 76 سینٹ اضافے، یعنی 0.73 فیصد، کے بعد 105 ڈالر 48 سینٹ فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی 59 سینٹ اضافے، یعنی 0.64 فیصد، کے بعد 92 ڈالر 44 سینٹ تک پہنچ گئی۔

ستمبر میں مشرقِ وسطیٰ سے خام تیل کی برآمدات بڑھی تھیں، تاہم حالیہ دنوں میں آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکروں پر ہونے والے عملے برآمدات کا یہ عمل متاثر کر سکتے ہیں۔

برطانوی تنظیم میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) نے رپورٹ کیا ہے کہ عمان کے قریب ایک آئل ٹینکر ڈرون حملے کا نشانہ بنا، جبکہ آبنائے ہرمز عبور کرنے والے ایک اور آئل ٹینکر پر میزائل حملہ کیا گیا۔

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد سپر ٹینکر جہاز میں آگ لگ گئی۔ ایران کا کہنا ہے کہ خام تیل لے جانے والے اس سپر ٹینکر نے اپنے تمام نیویگیشن سسٹمز بند کر دیے تھے اور و...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn