Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ٹرمپ کا روس اور یوکرین میں ’انرجی سیز فائر‘ کا دعویٰ: زیلنسکی کا خیر مقدم، روس خاموش

Admin
By Admin
Oct 12, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

ٹرمپ کا روس اور یوکرین میں ’انرجی سیز فائر‘ کا دعویٰ: زیلنسکی کا خیر مقدم، روس خاموش
ٹرمپ کا روس اور یوکرین میں ’انرجی سیز فائر‘ کا دعویٰ: زیلنسکی کا خیر مقدم، روس خاموش — October 12, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس اور یوکرین ایک ’انرجی سیز فائر‘ پر متفق ہو گئے ہیں۔ یعنی دونوں ممالک نے اتفاق کیا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے توانائی کے انفراسٹرکچر پر حملے نہیں کریں گے۔

کیئو کا کہنا ہے کہ وہ ایسے اقدام کی حمایت کرے گا، تاہم ماسکو نے تا حال اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

امریکی صدر نے اصرار کیا کہ یہ جنگ بندی ’فوری طور پر‘ مؤثر ہو چکی ہے، تاہم انھوں نے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ابتدا میں اس اعلان پر حیرت کا اظہار کیا، لیکن بعد میں کہا کہ اگر ماسکو اس کی حمایت کرتا ہے تو کیئو بھی اس کی حمایت کرے گا۔

زیلنسکی نے امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس سے گفتگو میں کہا کہ انرجی سیز فائر کی اطلاع ان کے لیے ’خبر‘ تھی، قبل ازیں انھوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ان کے حکام ’روس کے ساتھ امریکہ کے مذاکرات کی واضح تفصیلات کے منتظر ہیں۔‘

انھوں نے کہا: ’یوکرین روسی توانائی تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کے لیے تیار ہے اور ہم روس کی جانب سے بھی اسی طرح کی آمادگی کے منتظر ہیں۔‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس اور یوکرین ایک ’انرجی سیز فائر‘ پر متفق ہو گئے ہیں۔ یعنی دونوں ممالک نے اتفاق کیا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے توانائی کے انفراسٹرکچر پر حملے ...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn