Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

سیف علی خان نے فلم کاک ٹیل میں کام کو غلطی قرار دے دیا

Admin
By Admin
Sep 11, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

سیف علی خان نے فلم کاک ٹیل میں کام کو غلطی قرار دے دیا
سیف علی خان نے فلم کاک ٹیل میں کام کو غلطی قرار دے دیا — September 11, 2026
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ 2012 کی فلم کاک ٹیل کرنا ان کی ایک غلطی تھی، یہ قدرے رجعت پسند اسکرپٹ کا انتخاب تھا۔ 14 برس بعد سیف نے ہومی ادجانیا کی اس فلم میں کام کرنے اور گوتم کا کردار ادا کرنے پر رضامندی کی وجہ بتائی۔

ویسے تو وہ اپنے کیریئر میں ہمیشہ مختلف نوعیت کے کردار آزمانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن کاک ٹیل بھی ان کے کیریئر کے ایک اہم دور کی فلم تھی۔ اس رومانوی کامیڈی میں انہوں نے دپیکا پڈوکون اور ڈیانا پینٹی کے ساتھ کام کیا۔

ایک انٹرویو میں سیف علی خان نے فلم میں کام کو غلطی قرار دیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ فلم میں ان کے کام کرنے کی بڑی وجہ یہ تھی کہ وہ اس کے پروڈیوسر بھی تھے۔ چونکہ وہ اس منصوبے کی پشت پناہی کر رہے تھے، اس لیے وہ چاہتے تھے کہ فلم مکمل ہو اور بالآخر سینما تک پہنچے۔ مجھے پوری طرح معلوم تھا کہ دلچسپ کردار ویرونیکا کا ہے۔

اسی گفتگو کے دوران انھوں نے ساجد خان کی 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ہم شکل کے بارے میں بھی گفتگو کی اور کہا ذاتی طور پر میرا خیال ہے کہ میں اس فلم کے لیے بھی غلط انتخاب تھا، کیونکہ یہ میری نوعیت کی فلم نہیں تھی۔ کچھ ایسے اداکار تھے جو اس کردار کو بہت بہتر انداز میں نبھا سکتے تھے۔ لوگوں کو ہنسانے کے لیے ایک مختلف قسم کی صلاحیت اور عزم کی ضرورت ہوتی ہے، جو شاید میں خود کو اس انداز میں کرنے کے لیے قائل نہیں کر سکا۔

56 سالہ سیف نے کہا میرا خیال ہے کہ ساجد کو مجھ سے اس طرح کی اداکاری کی توقع تھی۔ ویسے اکشے کمار یہ کردار زیادہ بہتر کر سکتے تھے۔ یہی غلطی تھی، لیکن میں فلم اور ساجد کے ساتھ بھی کھڑا ہوا۔ آخرکار ہمیں اپنی فلموں کا ساتھ دینا ہی ہوتا ہے۔

دریں اثنا، سیف علی خان جلد ہی پریہ درشن کی فلم حیوان میں اکشے کمار کے ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم میں شریا پلاگاؤنکر اور سائیامی کھیر بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔ فلم 11 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ 2012 کی فلم کاک ٹیل کرنا ان کی ایک غلطی تھی، یہ قدرے رجعت پسند اسکرپٹ کا انتخاب تھا۔ 14 برس بعد سیف نے ہومی ادجانیا کی اس فلم میں کام کرنے...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn