بھری بازار میں خاتون سبزی فروش کو ’بوسہ‘ دینے کی کوشش، چندرکونا میں ہنگامہ
سبزی خریدنے کے دوران ایک نوجوان مبینہ طور پر خاتون سبزی فروش کو کبھی فحش انداز میں گھورتا تھا اور اشارے بھی کرتا تھا۔ کبھی کبھار خاتون کو مبینہ طور پر نامناسب طریقے سے چھوتا بھی تھا۔ تاہم جمعہ کے روز اس کی ’بدتمیزی‘ انتہا کو پہنچ گئی۔ الزام ہے کہ اس نے خاتون کو بوسہ دینے کی کوشش کی۔ اس واقعے کے بعد مغربی مدنی پور کے چندرکونا کے شری نگر علاقے میں زبردست ہنگامہ برپا ہوگیا۔
معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ نوجوان کا نام منصور خان ہے اور وہ ہگلی ضلع کے گوگھاٹ کے انوپ نگر کا رہنے والا ہے۔ الزام ہے کہ وہ روزانہ بازار آتا تھا۔ بازار میں کئی دیگر سبزی فروش موجود ہونے کے باوجود منصور صرف اسی خاتون کے پاس جاتا تھا۔ الزام ہے کہ سبزی خریدنے کے بہانے وہ خاتون کو پریشان کرتا تھا اور بلاوجہ اس کے جسم کو چھوتا تھا۔ یہاں تک کہ موقع ملتے ہی اسے بوسہ دینے کی کوشش بھی کرتا تھا۔
جمعہ کے روز مبینہ طور پر یہ حرکت ہوتے ہی خاتون نے بازار کے درمیان چیخ و پکار شروع کردی۔ فوراً مقامی لوگ وہاں جمع ہوگئے اور منصور کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ مقامی لوگوں نے اسے مارنا شروع کردیا اور بجلی کے ایک کھمبے سے باندھ کر زدوکوب کیا۔بعد میں مقامی بی جے پی قیادت کی کوشش سے منصور کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف خاتون کی عصمت و حرمت مجروح کرنے سمیت متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
بھری بازار میں خاتون سبزی فروش کو ’بوسہ‘ دینے کی کوشش، چندرکونا میں ہنگامہ...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments