لال بازار میں پوچھ گچھ کے بعد ٹریفک سارجنٹ اور سولک والنٹیئر کو جھارکھنڈ پولیس نے گرفتار کر لیا
جھارکھنڈ کے ایک کاروباری کے قتل کے معاملے میں تحقیقات کے دوران جھارکھنڈ پولیس نے کولکاتا پولیس کے ایک ٹریفک سارجنٹ اور ایک سولک والنٹیئر کو گرفتار کر لیا۔ ایان گپتا نامی پولیس افسر بیلی گھاٹا ٹریفک گارڈ میں تعینات تھے۔ ایان کے ساتھ کولکاتا کے چاول پٹی روڈ کے رہنے والے ٹوئنکل داس کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ سولک والنٹیئر کے طور پر کام کرتی تھیں۔
جمعرات کو ہی ان دونوں کو لال بازار میں کولکاتا پولیس کے ہیڈکوارٹر طلب کیا گیا تھا۔ لال بازار کے محکمہ? سراغ رسانی میں جھارکھنڈ پولیس کے افسران نے دونوں سے شام تک پوچھ گچھ کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق پوچھ گچھ کی ویڈیو گرافی بھی کی گئی۔ جمعہ کی صبح جھارکھنڈ پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ دونوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 اگست کو چانڈیل تھانہ علاقے میں قومی شاہراہ نمبر 33 کے کنارے ایک ہوٹل کے سامنے نکھار سب لوک نامی ایک کاروباری کو قتل کر دیا گیا تھا۔ تحقیقات میں سامنے آیا کہ کاروباری کے قتل کے لیے سپاری دی گئی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے 9 راو¿نڈ فائرنگ کی تھی۔ کاروباری کے کندھے، پیٹھ اور گردن پر گولیاں لگی تھیں۔ شدید زخمی حالت میں انہیں جمشیدپور کے ایک اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ ابتدائی طور پر معلوم ہوا تھا کہ کاروباری دشمنی کی وجہ سے یہ قتل کیا گیا۔
اس قتل کی تحقیقات کے دوران پولیس نے جھارکھنڈ، مغربی بنگال، اتر پردیش اور بہار کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے چھ افراد کو گرفتار کیا تھا۔ ان چھ افراد میں پیشہ ور قاتل بھی شامل ہیں۔ جھارکھنڈ پولیس کی تحقیقات میں سامنے آیا کہ ایک مشتبہ شخص کا مذکورہ ٹریفک سارجنٹ کے ساتھ رابطہ تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ مشتبہ ملزم قتل میں شامل اہم ملزمان میں سے ایک ہے۔ بعد میں معلوم ہوا کہ اس کا رابطہ مذکورہ خاتون سولک والنٹیئر سے بھی تھا۔
معاملے کی گتھی سلجھانے کے لیے جھارکھنڈ پولیس کی ایک ٹیم کولکاتا پہنچی۔ لال بازار میں دونوں سے پوچھ گچھ کی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران دونوں نے کئی سوالات کے جوابات دینے سے گریز کیا۔ اس کے بعد دونوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
کاروباری کے قتل کے معاملے میں گرفتار افراد کی تعداد بڑھ کر 8 ہوگئی ہے۔ اس واقعے کی تحقیقات جھارکھنڈ پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) کر رہی ہے۔ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ کاروباری کے قتل کے لیے قاتل کو 15 لاکھ روپے دیے گئے تھے۔
لال بازار میں پوچھ گچھ کے بعد ٹریفک سارجنٹ اور سولک والنٹیئر کو جھارکھنڈ پولیس نے گرفتار کر لیا...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments