Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

مہاراشٹر: بھنڈارا اور ناندیڑ میں سڑک حادثات نے 16 افراد کی لی جان، جائے وقوع پر چیخ و پکار کا عالم

Admin
By Admin
Sep 11, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

مہاراشٹر: بھنڈارا اور ناندیڑ میں سڑک حادثات نے 16 افراد کی لی جان، جائے وقوع پر چیخ و پکار کا عالم
مہاراشٹر: بھنڈارا اور ناندیڑ میں سڑک حادثات نے 16 افراد کی لی جان، جائے وقوع پر چیخ و پکار کا عالم — September 11, 2026
مہاراشٹر میں 2 مختلف سڑک حادثوں میں کم از کم 16 لوگوں کی موت ہو گئی ہے، جبکہ کئی دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں جن کا علاج مختلف اسپتالوں میں جاری ہے۔ ایک حادثہ جمعہ کی علی الصبح بھنڈارا ضلع میں ہوا جہاں ایک ٹرک اور ایس یو وی بولیرو کے درمیان خوفناک ٹکر دیکھنے کو ملی۔ اس حادثہ میں 8 لوگوں کی جانیں گئیں۔ دوسرا حادثہ جمعرات کی شب ناندیڑ ضلع میں پیش آیا۔ یہاں ٹکر ٹرک اور پک اَپ گاڑی کے درمیان ہوئی، جس میں پک اَپ گاڑی کے پرخچے اڑ گئے۔ اس حادثہ میں بھی 8 افراد جاں بحق ہوئے۔
مہاراشٹر کے بھنڈارا ضلع میں جمعہ کی صبح سویرے ہوئے خوفناک سڑک حادثہ میں 3 بچوں سمیت 8 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع سامنے آ رہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ جمعہ کی صبح 4 بجے لکھنی تعلقہ میں مانے گاؤں اور پمپل گاؤں کے درمیان یہ حادثہ پیش آیا۔ موقع پر موجود ایک پولیس افسر نے کہا کہ ’’ایک بولیرو گاڑی آئشر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں بولیرو میں سوار 8 افراد، جن میں 5 بالغ اور 3 بچے شامل تھے، کی موت ہو گئی۔‘‘ پولیس کے مطابق بولیرو میں سوار افراد چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور سے نیشنل ہائیوے 53 کے راستے ناگپور آ رہے تھے۔ اس معاملے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری طرف مہاراشٹر کے ناندیڑ ضلع میں ہوئے ایک بھیانک سڑک حادثہ میں 8 افراد کی موت ہو گئی، جبکہ 7 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ حادثہ ناندیڑ-بھوکَر راستے پر واکد گاؤں کے قریب پیش آیا۔ یہاں تیز رفتار ٹرک اور پک اپ گاڑی کے درمیان آمنے سامنے زوردار ٹکر ہو گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ پک اپ گاڑی کے پرخچے اڑ گئے اور وہ سڑک کے کنارے جا گری۔ حادثے کے بعد موقع پر چیخ و پکار مچ گئی۔

بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ کے وقت دونوں گاڑیاں تیز رفتاری سے چل رہی تھیں۔ واکد گاؤں کے قریب اچانک دونوں گاڑیوں کے درمیان آمنے سامنے کی ٹکر ہو گئی، جس کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچ گئے اور راحت و بچاؤ کا کام شروع کر دیا۔ جمعرات کی شب پیش آئے اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور بچاؤ دستہ موقع پر پہنچ گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر باہر نکال کر اسپتال بھیجا گیا۔ کچھ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس انسپکٹر جگدیش ونڈروار نے حادثہ میں 8 افراد کی موت کی تصدیق کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مرنے والوں میں ایک میاں بیوی اور 2 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ اس حادثہ کے بعد ٹرک کا اگلا حصہ بھی بری طرح تباہ ہو گیا۔ ٹرک ڈرائیور کیبن میں پھنس گیا تھا۔ پولیس اور بچاؤ دستے نے کافی مشقت کے بعد اسے باہر نکالا۔ حادثے کے باعث سڑک پر کچھ وقت کے لیے ٹریفک بھی متاثر رہا۔

مہاراشٹر میں 2 مختلف سڑک حادثوں میں کم از کم 16 لوگوں کی موت ہو گئی ہے، جبکہ کئی دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں جن کا علاج مختلف اسپتالوں میں جاری ہے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn