عمان: برطانوی میری ٹائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ خلیج عمان میں 2 بحری جہازوں کو نامعلوم پروجیکٹائل لگنے کی اطلاع ہے، جس کے نتیجے میں ایک بحری جہاز میں آگ لگ گئی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی میری ٹائم ایجنسی نے کہا ہے کہ 4 نامعلوم پروجیکٹائلز کو 2 بحری جہازوں سے ٹکراتے دیکھا گیا۔
دوسرے جہازکی صورتحال فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی، واقعے کی وجوہات اور حملہ آوروں سے متعلق معلومات سامنے نہیں آئیں۔
رپورٹس کے مطابق واقعہ عمان کے علاقے خصب سے 4 ناٹیکل میل مغرب میں پیش آیا۔
دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے ہفتے کے روز بتایا تھا کہ ان کی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں 10 روز کے دوران روزانہ 2 سے 5 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی بحریہ کے سیاسی امور کے نائب علی محمدی کا کہنا تھا کہ ”30 اگست سے قبل کے 10 دنوں کے دوران پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے ہر رات دو سے پانچ ایسے بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جو خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تھے۔“
عمان: برطانوی میری ٹائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ خلیج عمان میں 2 بحری جہازوں کو نامعلوم پروجیکٹائل لگنے کی اطلاع ہے، جس کے نتیجے میں ایک بحری جہاز میں آگ لگ گئی۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments