عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، برینٹ خام تیل کی قیمت 1 ڈالر 5 سینٹ اضافے کے بعد 1 فیصد بڑھ کر 108 ڈالرز 68 سینٹ فی بیرل ہو گئی۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت بھی 95 سینٹ اضافے کے بعد 1 فیصد بڑھ کر 103 ڈالرز 45 سینٹ فی بیرل ہو گئی۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق دونوں اہم بینچ مارک رواں ہفتے پہلی بار مئی کے وسط کے بعد 100 ڈالرز فی بیرل سے زائد پر ہفتہ وار اختتام کی جانب گامزن ہیں۔
مشرقِ وسطیٰ میں اہم بحری راستوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کے باعث خطے میں جہاز رانی کی سرگرمیاں متاثر ہونے اور تیل کی رسد میں طویل تعطل کے خدشات بڑھ گئے ہیں، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
دونوں بینچ مارک کی قیمتوں میں جمعرات کو بھی 6 فیصد سے زائد اضافہ ہوا تھا۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، برینٹ خام تیل کی قیمت 1 ڈالر 5 سینٹ اضافے کے بعد 1 فیصد بڑھ کر 108 ڈالرز 68 سینٹ فی بیرل ہو گئی۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments