Activities

ریاستی وزیر اروپ رائے کے ہاتھوں ریور سائیڈ پویلین کا افتتاح

ریاستی وزیر اروپ رائے کے ہاتھوں ریور سائیڈ پویلین کا افتتاح

ریاستی وزیر اور علاقے کے ایم ایل اے اروپ رائے نے ہوڑہ ضلع کے شیب پور کے فورشور روڈ میں نئے تعمیر ہونے والے ریور سائیڈ پویلینکا افتتاح کیا۔ اس موقع پر تمام سیاسی پارٹیوں کے لیڈران موجود تھے۔ان کے علاوہ کافی تعداد میں لوگوں نے اس میں حصہ لیا۔ مہیش ٹکریوال اور پنکج کمار سنگھ نے مل کر اسے شروع کیا ہے۔ ان لوگوں نے بتایا کہ سماجی کاموں کےلئے یہاں ہوڑہ ضلع کے شیب پور کے فور شور روڈ میں ریور سائیڈ پویلین کھولا گیا ہے۔ یہ دو منزلہ عمارت ہے ۔ اس عمارت کی چھت کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ہر طرح کی جائز پارٹی یا پروگرام کےلئے اس کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔یہ پویلین نیا کھلا ہے اس لئے اس کا کرایہ بھی کم رکھا گیا ہے۔ اس کے مالکان میںشامل آدتیہ سنگھ کا کہناہے کہ ہوڑہ کے لوگوں کو اچھے پویلین کےلئے کولکاتا جانا پڑتا تھا ۔ اسے دیکھتے ہوئے یہاں ایک معیاری پویلین کھولا گیا ہے۔ یہاں شادی ۔ بیاہ برتھ ڈے پارٹی سمیت ہر طرح کی میٹنگ یا پارٹی کی جاسکتی ہے۔ گراﺅنڈ فلور، فرسٹ فلور اور روف ٹاپ کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لوگ چاہے تو الگ الگ اس کا استعمال کرسکتے ہیں۔ سبھی کے راستے الگ سے بنائے گئے ہیں۔ ہر ذات و مذہب کے لوگ اس کا استعمال کرسکتے ہیں۔ سبھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں اسے ارادے سے اس کی تعمیر کی گئی ہے۔ میرے خیال میں لوگوں کا ایک بار ضرور اس کا استعمال کرنا چاہئے۔ آدتیہ نے بتایا کہ مارچ 2026تک کی بکنگ ہوچکی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہاں ساری سہولت ہے۔ ندی کے کنارے ہونے کی وجہ سے ریور سائیڈ ویو بھی بہترین دیکھنے کو ملے گا۔ یہ پویلین ہوڑہ سکنڈ بریج کے قریب فور شور رو ڈ پر واقع ہے۔آج اس کا افتتاح ہوا ہے۔ ریاستی وزیر اور علاقے کے ایم ایل اے ارو پ رائے نے اس کا افتتاح کیا۔ اور آج ہی سے اسے لوگوںکےلئے کھول دیا گیا ہے۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments