National

ہریانہ میں بی جے پی کی جیت سے ہندستان میں استحکام کے پیغام کو تقویت ملی ہے: مودی

ہریانہ میں بی جے پی کی جیت سے ہندستان میں استحکام کے پیغام کو تقویت ملی ہے: مودی

نئی دہلی، 21 اکتوبر : وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو استحکام، تسلسل اور حل کو آج کے دور میں دنیا کی سب سے بڑی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرکز میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی مسلسل تیسری جیت ہندستان میں استحکام کا پیغام ہے۔ مسٹر مودی نے کہا کہ حالیہ ہریانہ اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مسلسل دوسری کامیابی سے استحکام کے اس پیغام کو مزید تقویت ملی ہے۔ وہ دارالحکومت میں این ڈی ٹی وی ورلڈ سمٹ 2024 کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک نے گزشتہ 10 برسوں میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو دیکھتے ہوئے آج دنیا مستقبل کے حل کے لیے ہندستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت کے ہر پروگرام کے مرکز میں ملک کے عوام کی ترقی کے ساتھ ساتھ ’تسلسل‘ (صحت مند اور پائیدار ترقی) کا مقصد واضح طور پررکھا گیا ہے۔ اس سیشن میں ہندوستان اور بیرون ملک کے نامور صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے، مسٹر مودی نے کہا ’’چھ دہائیوں میں پہلی بار، ملک کے عوام نے مسلسل تیسری بار کسی حکومت کو اپنا مینڈیٹ دیا ہے، یہ استحکام کا پیغام ہے۔ یہاں تک کہ ہریانہ میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں بھی ہندوستانی عوام نے استحکام کے اس احساس کو مضبوط کیا ہے۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments