National

کشمیر کبھی بھی پاکستان نہیں بنے گا : ڈاکٹر فاروق عبداللہ

کشمیر کبھی بھی پاکستان نہیں بنے گا : ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر،21 اکتوبر : نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے گگن گیر سونہ مرگ میں ملی ٹنٹوں کے حملے کے واقعے کو ایک درد ناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان کے حکمران ہندستان کے ساتھ سچ مچ دوستی چاہتے ہیں تو انہیں اس طرح کی کارروائیاں بند کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا: ’کشمیر کبھی بھی پاکستان نہیں بنے گا ہم عزت سے رہنا چاہتے ہیں، ترقی کرنا چاہتے ہیں ہم کب تک اس مصیبت میں رہیں گے‘ـ۔ موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ’گگن گیر سونہ مرگ کا واقعہ انتہائی درد ناک واقعہ ہے،یہ غریب مزدور یہاں کمائی کے لئے آتے ہیں اور پھر اپنے گھر چلاتے ہیں، ان کو درندوں نے شہید کردیا‘۔ان کا کہنا تھا: ’اس واقعے میں ایک ڈاکٹر بھی جاں بحق ہوا ہے جو لوگوں کی خدمت کرتا تھا، ان کو اس سے کیا ملے گا کیا وہ سمجھتے ہیں اس سے یہاں پاکستان بنے گا‘۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا: ’ہم کوشش کرتے ہیں کہ یہ معاملہ ختم ہوجائے ہم آگے بڑھیں، ترقی کریں‘۔انہوں نے کہا: ’میں پاکستان کے حکمرانوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اگر وہ ہندوستان کے ساتھ سچ مچ دوستی چاہتے ہیں تو انہیں یہ بند کرنا ہوگا، ہمیں عزت سے جینے دیں، ہمیں ترقی کرنے دیں، کب تک ہمیں اس مصیبت میں ڈالا جائے گا‘۔ان کا کہنا تھا: ’آپ (پاکستان) نے 1947 سے یہ شروع کیا پہلے قبائلی یہاں بھیجے جنہوں نے یہاں بے گناہوں کا قتل عام کیا‘۔انہوں نے کہا: ’جب 75 برسوں سے کشمیر پاکستان نہیں بنا تو آج کیسے بنے گا، پاکستان کو چاہئے کہ وہ اپنے ملک کا خیال رکھے اور ہمیں خدا کے واسطے چھوڑ دے‘۔ اس حملے کا سیاحت پر اثر پڑنے کے بارے میں این سی صدر نے کہا: ’اس سے سیاحت پر ہی نہیں بلکہ ہم سب پر اثر پڑے گا‘۔انہوں نے کہا: ’اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان س طرح کی کارروائیوں کو بند کرے‘۔ان کا کہنا تھا: ’یہ ہم سب کے لئے مصیبت ہے تیس برسوں سے میں یہ دیکھ رہا ہوں ، پاکستان کے ساتھ تب ہی بات چیت ہوگی جب وہ بے گناہوں کو مارنا بند کریں گے‘۔ بتادیں کہ گگن گیر سونہ مرگ علاقے میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے اتوار کی شام زڈ مورا ٹنل کے کام پر مامور ملازمین اور غیر مقامی مزدوروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر سمیت سات افراد ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments