National

مساجد اورمنادرپرحملے کرنے کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے خلاف سخت کارروائی:وزیراعلی تلنگانہ

مساجد اورمنادرپرحملے کرنے کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے خلاف سخت کارروائی:وزیراعلی تلنگانہ

حیدرآباد21اکتوبر:وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے حال ہی میں سکندرآباد کی ایک مندرمیں مورتی کو نقصان پہنچانے اور اس کے بعد ہوئے تشدد کے واقعہ کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے شہری ایسے واقعات کے خلاف چوکس رہیں۔انہوں نے حیدرآباد کے گوشہ محل اسٹیڈیم میں منعقدہ پولیس یادگار پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بعض جنونی افرادمنادراور مساجد پر حملہ کرکے عوام کو مشتعل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، لیکن تلنگانہ سماج ایک سمجھدار سماج ہے وہ ایسی اشتعال انگیز کارروائیوں کی حوصلہ افزائی نہیں کررہا ہے۔ایسے افرادپرقابو پانے کے لیے سماج، تلنگانہ حکومت کو مکمل تعاون فراہم کررہا ہے۔ حالیہ دنوں کے دوران مندرواقعہ اوردیگر واقعات تشویش کا سبب ہیں۔ایسے جرائم کرنے والوں کی ذہنی حالت اورمقامی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے پولیس سخت کارروائی کررہی ہے۔ایسے جرائم میں ملوث افراد کو گرفتارکرتے ہوئے ایسی حرکتیں کرنے والوں کوسخت سزادی جائے گی۔وہ اس پلیٹ فارم سے تلنگانہ کے عوام سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ بعض افراداوران جیسی سونچ رکھنے والے سماج کے لئے نقصان دہ ہیں۔ان کے خلاف فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔ایسے افرا دکے خلاف حکومت کی سخت کارروائی کے لئے تعاون کیاجائے۔ اگر اس تعلق سے پولیس کی توجہ دلائی جائے تو پولیس کارروائی کرنے کے لیے تیار ہے۔وزیراعلی نے کہاکہ حیدرآباد میں ٹریفک کے کئی مسائل پیدا ہورہے ہیں اور مسائل کو حل کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرنے کی انہوں نے ہدایت دی ہے۔انہوں نے کہاکہ حیدرآباد کے کمشنر کو فزیکل پولیس کے ساتھ تکنیکی مہارت فراہم کرنے کی بھی ہدایات دی گئی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ٹریفک کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ آج ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دینے کی بھی ضرورت ہے۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments