National

'وقت آ گیا ہے، اب 16-16 بچے پیدا کریں': چندرا بابو نائیڈو کے بعد ایم کے اسٹالن کی آبادی بڑھانے کی اپیل

'وقت آ گیا ہے، اب 16-16 بچے پیدا کریں': چندرا بابو نائیڈو کے بعد ایم کے اسٹالن کی آبادی بڑھانے کی اپیل

چنئی:آندھرا پردیش کے سی ایم چندرا بابو نائیڈو کے بعد اب تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے آبادی کے حوالے سے ایک بڑی بات کہی ہے۔ ایم کے اسٹالن نے ایک پروگرام میں کہا ہے کہ اب نئے شادی شدہ جوڑے کو 16 بچے پیدا کرنے کا وقت آگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، سی ایم اسٹالن نے یہ بیان چنئی میں ہندو مذہبی اور انڈومنٹ بورڈ کے زیر اہتمام ایک پروگرام کے دوران دیا۔ دراصل سی ایم اسٹالن نے ایک پروگرام میں شرکت کی تھی جہاں 31 جوڑوں کی شادی ہوئی تھی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ شاید اب وقت آگیا ہے کہ جوڑوں کے پاس 16 قسم کی جائیداد کی بجائے 16 بچے ہوں۔ ایم کے اسٹالن نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ پہلے بزرگ نئے شادی شدہ جوڑوں کو 16 قسم کی جائیداد حاصل کرنے کے لیے آشیرواد دیتے تھے۔ شاید اب وقت آگیا ہے کہ 16 قسم کی جائیداد کی بجائے 16 بچے ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب بزرگ کہتے تھے کہ آپ کو 16 بچے پیدا کریں اور خوشحال زندگی گزاریں تو اس کا مطلب 16 بچے نہیں بلکہ 16 قسم کی جائیدادیں تھیں آپ کو بتاتے چلیں کہ ا سٹالن واحد وزیر اعلیٰ نہیں ہیں جنہوں نے آبادی بڑھانے کے حوالے سے ایسا بیان دیا ہے۔ اسٹالن سے پہلے آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو نے بھی لوگوں سے دو سے زیادہ بچے پیدا کرنے کی اپیل کی تھی۔ ہفتہ (19 اکتوبر) کو امراوتی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، نائیڈو نے 2047 کے بعد بھی ریاست کے آبادیاتی فائدہ کو برقرار رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ خاندانی منصوبہ بندی نہ اپنائیں اور دو سے زیادہ بچے پیدا کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آبادی ایک اثاثہ ہے، بوجھ نہیں۔ انہوں نے اس کے لیے جلد نیا قانون لانے اور دو سے زائد بچوں والے خاندانوں کو عزت دینے کی بات بھی کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب دو سے زائد بچوں والے بلدےاتی انتخابات میں حصہ لے سکیں گے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments