National

میونسپل کارپوریشن کمشنر سنجولی مسجد کیس کو آٹھ ہفتوں میں نمٹائیں: ہائی کورٹ

میونسپل کارپوریشن کمشنر سنجولی مسجد کیس کو آٹھ ہفتوں میں نمٹائیں: ہائی کورٹ

شملہ، 21 اکتوبر : ہماچل پردیش ہائی کورٹ نے شملہ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کو سنجولی مسجد کیس کو آٹھ ہفتوں کے اندر نمٹانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ جسٹس سندیپ شرما کی عدالت نے کمشنر سے کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو فریق بنائیں۔ سنجولی مسجد کیس میں سنجولی کے مقامی باشندوں کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزاروں کے وکیل جگت پال نے عدالت کو بتایا کہ لوگوں نے 2010 میں مسجد میں غیر قانونی تعمیر کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ لیکن 14 سال گزرنے کے باوجود کمشنر کی عدالت میں کیس زیر التوا ہے۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس بروقت نمٹا دیا جائے۔ حکومت کی طرف سے ایڈوکیٹ جنرل انوپ رتن پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کمشنر نے دو ماہ کے اندر مسجد کی غیر قانونی تعمیر کو ہٹانے کے احکامات دیے ہیں۔ حکومت اس معاملے میں ایکشن لے رہی ہے۔ فریقین کو سننے کے بعد عدالت نے کمشنر سے کہا کہ وہ معاملے کو وقت پرحل کریں اور ساتھ ہی تمام اسٹیک ہولڈرز کو فریق بنائیں۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments